مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 64
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول حضرت احمد رشید نواب مکہ مکرمہ سے تعلق رکھنے والے ایک عرب حضرت احمد رشید نواب صاحب ایک عرصہ سے ہندوستان میں مقیم تھے۔1324 ہجری یعنی 1906 کے شروع میں آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت اور بیعت کا شرف حاصل ہوا۔جس کے بعد آپ نے 4 ربیع الاول 1324 ہجری کو احمدیت کی طرف اپنے سفر کی داستان تحریر فرمائی جو 17 مئی 1906 کے اخبار بدر کے صفحہ 8 تا 10 پر شائع ہوئی ہے۔چونکہ طرز تحریر پر قدیم اردو اور عربی کا ملا جلا رنگ غالب ہے، خاکسار نے سہولت کے لئے ہر حصہ کا علیحدہ ذیلی عنوان لا دیا ہے۔ابتدائی حالات اور احمدیت سے تعارف حضرت احمد رشید نواب صاحب بیان کرتے ہیں کہ : اما بعد عرض کرتا ہے امیدوار رحمت تو اب احمد رشید نواب، مجھ کو ایک زمانہ ہوا کہ ہندوستان میں وارد ہوں۔ہر قسم کے لوگوں سے ملنے کا اتفاق رہا۔ازاں جملہ حضرت اقدس امام الزمان مسیح موعود و مهدی مسعود جناب مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ السلام کے متعلق بہت کچھ مختلف باتیں سنتا رہا ، موافق بھی مخالف بھی۔مگر بکثرت ان کے مخالف ہی را ئیں سنتا رہا۔چونکہ ان کی کوئی تصنیف و تالیف کبھی دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا تھا اور زیادہ تر مخالفوں سے ہی ملنا جلنا رہتا تھا۔اس لئے میں بھی انکار و مخالفت پر تلا ہوا تھا مگر زبانی جمع خرچ تھا یعنی کبھی قلم نہیں اٹھایا۔اور الحمد للہ زبان سے بھی کبھی کوئی سخت کلمہ شاید نہ نکلا ہوگا۔مگر پھر مخالفت مخالفت ہے۔“ 60 60