مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 554 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 554

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 528 اتحاد بین المسلمین کے سلسلہ میں گیارہ ممالک کے اتحاد کی تجویز مارچ 1952ء کے آخر پر حضرت خلیفہ ثانی حیدر آباد میں مقیم تھے۔آپ کے یہاں قیام کا اہم ترین واقعہ اتحاد بین المسلمین“ کے موضوع پر عظیم الشان لیکچر ہے جو 25 مارچ 1952 / کو آپ نے ارشاد فرمایا۔اس عظیم الشان لیکچر میں حضور نے فرمایا کہ اجتماعیت اور ملت کا جو احساس اسلام نے پیدا کیا ہے وہ کسی اور مذہب نے پیدا نہیں کیا۔صرف اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جس نے اپنے ماننے والوں کو اجتماعیت کی طرف توجہ دلائی ہے۔پھر حضور نے اسلامی اتحاد کے عناصر کے بیان میں کلمہ طیبہ، قبلہ ، نماز ، حج وغیرہ کا ذکر کیا اور فرمایا کہ چاہے کوئی سنی یا شیعہ یا کسی اور مسلک سے تعلق رکھتا ہو ان عناصر سے انکار نہیں کر سکتا ، اور یہ عناصر سب میں مشترک ہیں۔قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے: وَاطِيْعُوا اللَّهَ وَرَسُوْلَهُ وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ وَاصْبِرُوا إِنَّ اللهَ مَعَ الصَّبِرِينَ (الانفال: 47)۔اے مسلمانو ، تم آپس میں اختلاف نہ کرو۔اگر تم آپس میں اختلاف کرو گے تو کمزور ہو جاؤ گے اور دشمن سے شکست کھا جاؤ گے۔تم ہمیشہ اکٹھے رہنا اور ایک دوسرے کے مددگار رہنا۔واصبروا اور چونکہ اکٹھے رہنے میں تمہیں کئی مشکلات پیش آئیں گی اس لئے تمہیں صبر سے کام لینا ہوگا۔جب تم اجتماعیت کی طرف آؤ گے تو کئی جھگڑے پیدا ہوں گے۔۔۔پھر تم کیا تھی