مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 27 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 27

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول عرب بھی اس سے بہتر کلام نہیں لا سکتے“۔27 ازاں بعد آپ کو سیالکوٹ جانے کا اتفاق ہوا جہاں آپ کی ملاقات حضرت میر حسام الدین رضی اللہ عنہ سے ہوئی جنہوں نے آئینہ کمالات اسلام کے عربی حصہ کی بابت گفتگو کے دوران اس کا رد لکھنے پر ایک ہزار روپیہ دینے کا وعدہ کیا۔اس ملاقات میں حضرت مولانا عبد الکریم صاحب سیالکوٹی رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے جن سے حضرت محمد سعید صاحب الشامی نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے بارہ میں معلومات اور تعارف حاصل کیا۔التبلیغ کی عربی زبان کا سحر اور نعتیہ قصیدہ کی ادبی بلاغت اور معانی کے بحرز خار نے آپ کی سوچ میں تلاطم برپا کر دیا اور آپ کشاں کشاں قادیان چلے آئے۔قادیان میں قیام اور بیعت آپ تقریباً سات ماہ تک تحقیق میں مصروف رہے۔حضرت اقدس علیہ السلام کو نہایت قریب سے دیکھا اور حضور کے علمی فیضان سے متمتع ہوئے اور بالآ خر بعض مبشر روی کی بناء پر سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہو گئے۔دینی خدمات حضرت محمد سعید صاحب الشامی رضی اللہ عنہ نے دو کتابیں تصنیف کیں۔ایک الإنصاف بين الأحباء‘ اور دوسری ”إيقاظ الناس“ ہے۔تذکرہ واقعات آپ کے حضرت اقدس علیہ السلام کی صحبت میں رہنے کے ایام میں چند ایمان افروز واقعات کا ذکر ملتا ہے جو ذیل میں درج کئے جاتے ہیں: حضرت محمد سعید صاحب الشامی رضی اللہ عنہ ایک دفعہ اپنے حجرہ میں بیٹھے ہوئے تھے کہ دھوبی آپ کے دھلے ہوئے کپڑے لایا۔آپ کے دل میں خیال گزرا کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس وقت موجود ہوتے تو اسے اُجرت دے دیتے۔عین اسی لمحہ جب حضرت محمد سعید صاحب الشامی رضی اللہ عنہ یہ بات سوچ رہے تھے کہ یکا یک حضور رونق 27