مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 26 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 26

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول اول ابدال النا) حضرت محمد سعید الشامی الطرابلسی رضی اللہ عنہ مكرم السید محمد سعید الشامی صاحب رضی اللہ عنہ کا ذکر خیر ہوا ہے تو مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ان کے جس قدر حالات ہمارے لٹریچر سے میسر آسکے ہیں یہاں درج کر دئیے جائیں۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات کے مطابق ابدال الشام میں سے پہلے صالح انسان تھے جنہیں حضرت مسیح موعود کی بیعت کا شرف حاصل ہوا۔آپ نہایت درجہ بزرگ اور نابغہء روزگار عالم تھے، فخر الشعراء اور مجد الأدباء کے ناموں سے یاد کئے جاتے تھے اور طرابلس کے رہائشی تھے جو کہ بیروت سے تمہیں کوس کے فاصلے پر ہے۔آپ طرابلس سے براستہ کراچی کرنال گئے ، وہاں سے دہلی بغرض علاج حکیم اجمل خان دہلوی کے پاس گئے اور دہلی کے مشہور مدرسہ فتح پوری میں علوم عربیہ کی تدریس کے فرائض بجا لاتے رہے۔حضرت اقدس مسیح موعود سے تعلق حضرت حافظ محمد یعقوب رضی اللہ عنہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے جو ڈیرہ دون میں رہتے تھے۔آپ کے ساتھ حضرت محمد سعید الشامی صاحب کا تعارف ہوا۔ایک دفعہ آپ محترم حافظ صاحب کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ حافظ صاحب نے آئینہ کمالات اسلام (جس کا عربی حصہ التبلیغ کے نام سے شائع ہوا) میں مندرجہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نعتیہ قصیدہ سے آپ کا تعارف کروایا جسے پڑھ کر آپ بے ساختہ پکار اٹھے کہ :۔26 26