مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 499 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 499

۔475 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول مراکش اور تیونس کے مسئلے کو ایجنڈا میں شامل کرنے کا سوال پیش ہوا تو آپ ہی کی تقریر اس کی موقع پر سب سے نمایاں تھی۔تقریر میں آپ نے امریکہ اور دیگر تمام ایسے ممالک کے طرز عمل کی مذمت کی جوان مسائل کو شاملِ ایجنڈا کرنے کے خلاف تھے۔آپ نے جب دوران اجلاس فرمایا کہ اگر ان مسائل پر غور کرنے سے انکار کیا گیا تو مراکش میں قتل وخون ہوگا اور اس کی تمام تر ذمہ داری امریکی نمائندہ پر ہوگی تو امریکی مندوب کا رنگ زرد پڑ گیا۔(ملت (لاہور 22 جنوری 1954 ء صفحہ 7) اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کی دعاؤں ، چوہدری صاحب کی کوشش اور اہل تیونس و مراکش کی قربانیوں کو شرف قبولیت بخشا اور یہ دونوں ملک 1956ء میں آزاد ہو گئے۔از تاریخ احمدیت جلد 15 صفحہ 416 00000 XXXXXXXXXXXX