مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 482 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 482

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اوّل من محاكمات تعرضت لتدخلكم السافر! مما أفسد الحقائق وزعزع الثقة في العدالة وساعد الخونة على ترسم هذه الخطى فأثرى من أثرى فجر من فجر وكيف لا ؟ والناس على دين ملوكهم لذلك قد فوضنى الجيش الممثل لقوة الشعب أن أطلب من جلالتكم التنازل عن العرش لسمو ولي عهدكم الأمير أحمد فؤاد على أن ذلك في موعودغايته الساعة الثانية يتم عشر من ظهر اليوم السبت الوافق ٢٦ يوليو ١٩٥٢ والرابع من ذى القعدة (۱۳۷۱) ومغادرة البلاد قبل الساعة السادسة من مساء اليوم نفسه والجيش يحمل جلالتكم كل ما يترتب على عدم النزول على رغبة الشعب من نتائج فريق أركان حرب محمد نجيب القائد العام للقوات المسلحة الاسكندرية في يوم ٦٢ يوليو سنة ٢٥٩١۔“ 460 ترجمہ: ان آخری ایام میں یہ دیکھتے ہوئے کہ ملک میں عام افراتفری پھیل گئی ہے جس نے زندگی کے تمام شعبوں پر اثر ڈالا ہے۔یہ سب کچھ آپ کے ناجائز تصرف اور آئین کی خلاف ورزی کے نتیجہ میں ہے۔عوام کی خواہش کو نظر انداز کیا گیا ہے یہاں تک کہ ہر فرد اپنی جان ، مال اور عزت کو بھی محفوظ نہیں سمجھتا۔آپ کی بے جا زیادتیوں کی وجہ سے جملہ اقوام عالم میں مصر کے وقار کو نقصان پہنچا ہے۔آپ کے زیر سایہ خائن ، رشوت خور اشخاص ناجائز حمایت بے جا اسراف اور ثروت کا ناجائز اور اندھا دھند استعمال کرتے ہیں اور یہ سب کچھ مفلس اور غریب مصری عوام کے خزانہ سے ہو رہا ہے۔یہ کوائف جنگ فلسطین میں منصہ شہود پر آچکے ہیں۔ناقص اسلحہ کی خرید و فروخت کے رُسوا کن واقعات ، عدالتوں کے فیصلے جن میں آپ کی شرمناک مداخلت سے حقائق پر پردہ پڑتا رہا، اعتماد اور انصاف کی بے حرمتی ہوئی ، مجرموں کے جرائم کے ارتکاب کے لئے حوصلہ افزائی ہوئی، کئی لوگ بے تحاشا دولتمند ہو گئے اور بدکرداری میں حد کر دی۔اور ایسے حالات کیوں نہ رونما ہوتے جبکہ عوام اپنے بادشاہوں کی عادات و خصائل کو ہی اختیار کرتے ہیں۔ان حالات کی وجہ سے فوج نے جو دراصل عوام کے اقتدار کی نمائندہ ہے مجھے اختیار دیا ہے