مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 480 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 480

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول مفتی مصر کا بیان 458 مفتی سعصر کو مصری پریس اور شخصیتوں کے احتجاج اور مذمت پر اپنے فتویٰ کے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر یہ بیان دینا پڑا:۔"إن ما نشر ليس بفتوى رسمية و ليس لها رقم في سجل خاص وإنما هي مجرد حديث دار في مجلس خاص يتضمن رأى فضيلته في هذه المسألة “۔(أخبار المصری “ 23 جون 1952ء) یعنی شائع شدہ بیان سرکاری فتویٰ نہیں ہے اور نہ اس کا اندراج خاص رجسٹر میں ہوا ہے اس کی حیثیت ایک نجی مجلس کی گفتگو سے زیادہ کچھ نہیں اور مسئلہ مذکورہ میں محض ایک شخصی رائے ہے۔مفتی مصر نے ایک اور بیان میں کہا: إنه فوجئ نشر حديثه محرفا ومنسوبًا اليه بوصفه الرسمي 66 وباعتباره فتوى صدرت عنه (أخبار المصرى“ 28جون 1952ء بحواله البشرى (حيفا ) ذى الحجه 1371 ه صفحه 120) یعنی انہیں یہ جان کر بہت حیرت ہوئی کہ ان کی گفتگو محرف و مبدل کر کے اور فتوی ظاہر کر کے شائع کی گئی ہے۔مفتی مصر کو پنشن دیدی گئی بالآخر مفتی حسنین محمد مخلوف ریٹائرڈ کر دیئے گئے۔اخبار المصور 12 / مارچ 1954ء) نے لکھا:۔”في الأسبوع الماضى أحيل فضيلة الأستاذ الشيخ حسنين محمد مخلوف مفتي الديار المصريه إلى المعاش بعد أن أثار أكثر من مشكلة وأكثر من أزمة “ یعنی گزشتہ ہفتہ شیخ حسنین محمد مخلوف کو پنشن دے دی گئی ہے بعد اس کے کہ انہوں نے بہت سی مشکلیں اور مصیبتیں کھڑی کر دی تھیں۔نیز بتایا:۔