مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 459 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 459

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 437 دیں اور اسلامی قوانین کی پابندی کریں تا ان کی راستباز زندگی ان کی قوموں کے لئے نمونہ ہو۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْن۔چوہدری صاحب کی طرف منسوب یہ بیان اور اس کے ردعمل کے طور پر فتوی کا اجراء تو یہ ثابت کر رہا ہے کہ چوہدری صاحب مسلمان اور فتویٰ لگانے والے انکے برعکس ہیں لیکن افسوس کہ عالم اسلام ان سب باتوں کے اعتراف کے باوجود اتنی جرات سے کام نہ لے سکا کہ ایسے لغوفتوی کو جڑ سے اکھیڑ کر پھینک دیتا، اور صد افسوس کہ بلاد عر بیہ نے اپنے ایک محسن کی بے لوث خدمات کا ایسا تلخ صلہ دیا۔جہاں ایک طرف یہ صورتحال تھی وہاں یہ بات بھی درست ہے کہ بعض غیرت مند شخصیتوں نے اس پر سخت احتجاج کیا، بیانات دیئے، ہم ذیل میں احتجاج کی چند آوازوں کو نقل کریں گے جو ان غیرت مند شخصیات کی ہیں جنہوں نے اس طرح بیان دے کر اپنے باضمیر اور باوفا ہونے کا ثبوت دیا اور جو ایسا کر کے کسی قدر اخلاقی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہو گئے۔لیکن اس سے قبل مناسب معلوم ہوتا ہے کہ قارئین کے افادہ کیلئے مفتی صاحب کے لگائے گئے بعض الزامات کا حضرت خلیفہ ثانی کے قلم مبارک سے دیا گیا جواب یہاں نقل کر دیا جائے۔سید نا حضرت مصلح موعود کا مکتوب قاہرہ (مصر) کے بااثر و ممتاز اخبار اليوم" کی 26 جون 1952ء کی اشاعت میں الشیخ حسنین محمد مخلوف مفتی دیارِ مصریہ کا تحریک احمدیت کے خلاف ایک مغالطہ آفریں مضمون شائع ہوا جو جھوٹ کا پلندہ تھا۔جس پر سیدنا حضرت مصلح موعودؓ نے اسلامی دنیا کو اصل حقیقت سے باخبر کرنے کے لئے اخبار "الیوم کے نام ایک تبلیغی مکتوب رقم فرمایا جس کا مکمل اُردو متن اخبار الفضل 4 تبوک 1331 ہش بمطابق 4 ستمبر 1952ء کے حوالہ سے درج ذیل کیا جاتا ہے:۔حضرت امام جماعت احمدیہ کا مکتوب مصری اخبار الیوم“ کے نام يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَ كُمْ فَاسِقٌ بِنَيَا فَتَبَيَّنُوا أَنْ تَصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوْا عَلَى مَا فَعَلْتُمْ نَدِمِينَ (الحجرات آیت 7) مکرمی ایڈیٹر صاحب اخبار اليوم“