مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 445
423 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول الخطاب الذي ألقاه في (لاهور) باكستان يدعو فيها المسلمين إلى الاتحاد والعمل الحاسم لإنقاذ فلسطين من الصهاينة المجرمين كما أنه يهيب بأبناء الباكستان البررة أن يبادروا إلى مساعدة عرب فلسطين بالمال ويذكرهم بالرسول الكريم (ص) مستشهدا بآيات شريفة يحض فيها المسلمين أن يقفوا صفا واحدا أمام سيل الصهيونية المجرمة التى تؤيدها كل من أمريكا وروسيا الشيوعية لمصالح وغايات فى نفسهما ويدعوهم أن لا يتوانوا، وأن يضعوا نصب أعينهم ما يمليه عليهم الواجب من الجهاد في سبيل الإسلام والمسلمين وهي خطبة جيدة ودعاية حسنة لفلسطين و المسلمين- ندعو الله أن يحقق آمالنا وأمانيه العَذْبَ في سبيل ديننا القويم والله من وراء القصد “ فلسطینی ترجمہ: ہمیں ایک ٹریکٹ موصول ہوا ہے جو السید مرزا محمود احمد صاحب کے ایک خطبہ پر مشتمل ہے جو انہوں نے لاہور (پاکستان) میں دیا ہے۔اس خطبہ میں خطیب نے تمام مسلمانوں کو دعوت اتحاد دی ہے اور صیہونی مجرموں کے چنگل سے فلسطین کو نجات دلانے کے لئے ٹھوس اور مؤثر اقدام کی طرف توجہ دلائی ہے نیز اہل پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عربوں کی فوری اعانت کریں اور مسلمانوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد دلاتے اور آیات قرآنی سے استشہاد کرتے ہوئے ترغیب دی ہے کہ وہ مجرم صیہونیوں کے سیلاب کا مقابلہ کرنے کے لئے صف بستہ ہو جائیں۔اس کی پشت پناہی امریکہ اور اشتراکی روس اپنی مصالح اور خاص اغراض کے ماتحت کر رہے ہیں ، اور مسلمانوں کو توجہ دلائی ہے کہ وہ ضعف اور اضمحلال کا اظہار نہ کریں بلکہ اسلام اور مسلمانوں کی ترقی کیلئے جہاد کے سلسلہ میں عائد شدہ ذمہ داری اپنے سامنے رکھیں۔یہ ایک نہایت عمدہ خطبہ اور فلسطین اور مسلمانوں کے حق میں نہایت اچھا پروپیگنڈہ ہے۔ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ ہماری ان نیک آرزوؤں اور عمدہ خواہشات کو جو ہمارے دین قویم کے لئے ہمارے دلوں میں موجزن ہیں متحقق فرمائے۔آمین۔