مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 444 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 444

422 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اوّل مسلمانوں کے دل بھی صاف کر دے اور ان کے دل بھی دین کی طرف مائل ہو جائیں۔پھر دنیا می کی محبت ان کے دلوں سے سرد ہو جائے۔پھر خدا اور اس کے رسول اور ان کے دین کی عزت و اور احترام پر وہ آمادہ ہو جائیں اور ان کی بے دینی دین سے اور ان کی بے ایمانی ایمان - اور ان کی سستی چستی سے اور ان کی بد عملی سعی پیہم سے بدل جائے۔خاکسار مرز امحمود احمد امام جماعت احمدیہ حضرت مصلح موعودؓ کے مضامین نے تہلکہ مچا دیا لمصل الفضل 21 مئی 1948ء صفحہ 4-3) حضرت امیر المؤمنین اصلح الموعودؓ کے اس انقلاب انگیز مضمون نے شام، لبنان ، اردن اور دوسرے عرب ممالک میں زبر دست تہلکہ مچا دیا۔شیخ نور احمد منیر مجاہد بلاد عر بیہ نے اس مضمون کی نہایت وسیع پیمانے پر اشاعت کی اور شام و لبنان کی تین سو مشہور اور ممتاز شخصیتوں کو (جن میں بیشتر وزراء، پارلیمنٹ کے ممبر، کالجوں کے پروفیسر، مختلف وکلاء، بیرسٹر اور سیاسی اور مذہبی لیڈر تھے ) خاص طور پر بذریعہ ڈاک بھجوایا اور مجموعی طور پر ہر جگہ اس مضمون کا نہایت ہی اچھا اثر ہوا۔الفضل 17 ستمبر 1948 ء صفحہ 2 کالم 1) یہی نہیں شام ریڈیو نے خاص اہتمام سے اس کا خلاصہ نشر کر کے اسے دنیائے عرب کے کونہ کو نہ تک پہنچا دیا۔أخبار اليوم“ ،”الف باء، الكفاح“، ”الفيحاء“، ”الأخبار“، «القبس»، «النصر“، ”اليقظه، "صوت الأحرار“، ”النهضة“ اور ”الأردن“ وغیرہ چوٹی کے عربی اخبارات نے جلی عناوین سے اس کے اقتباسات شائع کئے اور متفقہ طور پر حضور کی پیش فرمودہ تجویز کو نہایت درجہ مستحسن قرار دیا اور اعتراف کیا کہ مسئلہ فلسطین کے حق میں یہ نہایت کارگر پرو پیگنڈہ اور پُر اثر آواز ہے جو پاکستان سے امام جماعت احمدیہ کی زبان سے بلند ہوئی ہے۔چنانچہ اخبار النهضة “ نے (مورخہ 12 / جولائی 1948ء) زیر عنوان مطبوعات“ لکھا: أهدانا السيد مرزا محمود أحمد كراسة صغيرة تحتوى على