مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 418 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 418

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 396 عمان میں لبنان کے سفیر هز ایکسی لنسـى عبدالله النجار لوگ جس چیز سے نابلد ہوں عموما اس کے مخالف ہوتے ہیں۔سو ہماری تمنا ہے کہ تمام دنیا خصوصا مغربی دنیا اسلام کی حقیقت کو سمجھے، اور مکرم مولوی رشید احمد صاحب چغتائی جیسے مخلص مبلغین کے ذریعہ قوموں کے درمیان بھائی چارہ کی فضا قائم ہو جائے۔مبشر اسلامی رشید چغتائی صاحب نے مجھے ملاقات کا شرف بخشا اور فصیح و بلیغ عربی زبان میں مجھ سے گفتگو کی۔عبدالله النجار _4 قائم باعمال المفوضیہ (سفارت خانہ لبنانیہ ) 17 جولائی 1948ء عمان مفتي الديار الأردنية فضيلة الشيخ الأستاذ محمد فال البيضاوي الشنقيطي شاء الحظ أن يصاد فنى بلقاء الأستاد السيد رشيد أحمد جغتائي الأحمدى المبشر بالدين الإسلامي في البلدان الأجنبية فوجد ته مثالا للكمال واللطف والأدب الإسلامي وأبى إلا أن أثبت لتواضعه الرغبة فى أن أدون فى دفترة هذا المبارك اسمى فها أنا أسجله شاكرا له جهده في نشر الإسلام سائلا له التوفيق من الله تعالى والعون على مهمته “ عمان 7 رجب 1367 66 1948/5/15 مفتي الديار الأردنية محمد فال البيضاوي الشنقيطي مفتی اعظم مملکت اردنيه هاشمیه حضرت فضیلت مآب شيخ محمد فال بيضاوى شنقيطى میری خوش نصیبی نے مجھے غیر ممالک میں فریضہ تبلیغ بجالانے والے مبلغ اسلام مکرم مولوی رشید احمد صاحب چغتائی احمدی سے ملاقات کی سعادت ملی۔میں نے آپ کو کمال لطف اور ادب اسلامی میں مثالی شخصیت پایا ہے۔آپ کی خواہش کے مطابق میں آپ کے اس رجسٹر میں اپنا نام درج کرتے ہوئے اشاعت اسلام کے لئے آپ کی مساعی کو قدر و شکریہ کی نگاہ