مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 356 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 356

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول قصائد مجلّہ البشری میں نشر بھی ہوئے۔با ادب با نصیب 336 مکرم طلا قزق صاحب صدر جماعت اردن نے شاید چالیس کی دہائی میں بیت المقدس راقصیٰ کی سیر کی۔وہاں پیش آنے والے ایک واقعہ کے بارہ میں وہ لکھتے ہیں کہ وہاں ایک شخص سے ملاقات ہوئی جس کا خاندان صدیوں سے مسجد اقصیٰ کا کلید بردار تھا۔یہ لوگوں کو مسجد اقصیٰ کی سیر کرواتے تھے اور مختلف مقامات کے بارہ میں بتاتے تھے۔باتوں ہاتوں میں پتہ چلا کہ وہ احمدی ہے لیکن اس نے یہ بات چھپائی ہوئی ہے۔اس نے حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی زیارت بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے موقعہ پر پیش آنے والا ایک واقعہ بیان کیا کہ جب حضور تشریف لائے تو مسجد میں کام کرنے والے تمام مشائخ کرام اور دیگر خادم حضرات کے ساتھ مسجد کے مختلف مقامات کی سیر کی۔بعد ازاں حضور تو اپنے ہوٹل میں تشریف لے گئے لیکن چونکہ کسی کو کچھ عطا نہ فرمایا جس کی وجہ سے بعض لوگوں نے آپ کے متعلق نا مناسب الفاظ کہے، بعض نے کچھ نہ کہا ، اور بعض نے اس کے باوجود آپ کی تعریف ہی کی۔اگلے دن حضور نے ان میں سے ہر ایک کو علیحدہ علیحدہ لفافوں میں کچھ نقدی بھجوائی اور عجیب بات یہ ہوئی کہ جس نے نامناسب الفاظ کہے تھے اس کو سب سے کم رقم ملی جبکہ جس نے خاموشی اختیار کی اس کو پہلے سے زیادہ اور جس نے حضور کی تعریف کی تھی اس کا حصہ سب سے زیادہ تھا۔وہ شخص کہنے لگا کہ میں حضور کی تعریف کرنے والوں میں شامل تھا۔استجابت دعا کا حیرت انگیز واقعہ محترم سید عبدالحی صاحب ناظر اشاعت حضرت چوہدری صاحب کی قبولیت دعا کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔ایک دفعہ میں نے چوہدری محمد شریف صاحب سے عرض کیا کہ عام طور پر لوگوں میں یہودیوں کے بارے میں نفرت کے جذبات پائے جاتے ہیں۔آپ ان میں موجود رہے ہیں۔آپ کا کیا خیال ہے؟ اس پر انہوں نے مجھے ایک واقعہ بتایا کہ ایک دفعہ حیفا میں میں بیمار ہو گیا۔ہسپتال میں لے جایا گیا۔ہسپتال والوں کا Treatment بہت لمبا تھا اس لئے تجویز