مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 348
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 328 سبب ان سب محبتوں سے بالا تھی۔فجزاهن الله أحسن الجزاء۔۔۔۔۔بالآخر درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو ہجرت فی سبیل اللہ کا اجر عطا فرمائے اور اپنی مغفرت کی چادر اس پر اوڑھائے اور مرحومہ کے ہرسہ بچوں کا جن کی عمر اس وقت علی الترتیب چارسال ،دوسال اور ایک ماہ ہے خود حامی و ناصر ہو کفیل ہو اور انہیں احمدیت کا خادم بنائے۔ويوفقني للصبر الجميل خاکسار احقر خدام السلسلة الاحمدیۃ۔چوہدری محمد شریف مولوی فاضل مبلغ سلسلہ عالیہ احمد یہ نزیل جبل الكرمل حیفا - فلسطین بتاریخ 3 /ربیع الاول 1362 ھجری۔الفضل 16 اپریل جمعہ کی نماز کے بعد حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے مرحومہ کا الفضل 1 2 اپریل 1943 ءصفحہ 2) نماز جنازہ پڑھا۔بلا دعر بیہ میں آپ کی شادی اہلیہ کی وفات کے بعد آپ کے دو بچوں عزیزہ امتہ الحمید اور عزیز عبد الرشید کی پرورش وغیرہ معاملات بھی درپیش تھے ایسی حالت میں بھی آپ نے پوری کوشش سے اپنے فرائض منصبی کی بجا آوری میں کوشاں رہے۔حضرت سیدنا فضل عمر کی ہدایت کے مطابق آپ کی دوسری شادی کبابیر میں ہی ایک مخلص خاندان میں مکر مہ ومحترمہ حکمتہ صاحبہ بنت شیخ عباس عودہ صاحب سے ہوئی۔قتل کے منصوبے اور خدائی حفاظت مکرم چوہدری محمد شریف صاحب نے اپنی تبلیغی زندگی میں الہی حفاظت اور تائید خدا وندی کے بے شمار واقعات مشاہدہ کئے۔چنانچہ آپ تائید خداوندی کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔” میرے فلسطین پہنچنے سے پہلے ہی علمائے شام کی طرف سے اہل فلسطین کو یہ خطوط پہنچ رہے تھے کہ احمدی مبلغ آرہا ہے اس کو قتل کر دو اور وہ قتل کرنے کی نیت سے آئے بھی۔لیکن خدا تعالیٰ نے اپنی بے نظیر قدرت سے بچا لیا۔اس زمانے میں فلسطین میں عملاً کوئی حکومت نہ تھی اور لٹیروں کے کئی گروہ سرگرم عمل تھے۔ایک دن انہوں نے عصر کے بعد ہمیں یہ پیغام بھیجا