مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 339 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 339

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول بہائیوں پر کاری ضرب 319 مولانا محمد شریف صاحب نے بہائیوں کے لیڈر شوقی آفندی پر بھی اتمام حجت کیا۔( تاریخ احمدیت جلد پنجم صفحه 507) اس حجت کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے مولا نا محمد شریف صاحب فرماتے ہیں:۔”بہائیوں پر بھی ہم نے بفضلہ تعالیٰ حجت پوری کی ہے۔رڈ بہائیت میں مولوی جلال الدین صاحب شمس نے 1931 ء میں رسالہ تنویر الالباب لکھ کر بہائیوں کی شریعت کو عریاں کیا۔اور ساتھ ہی اس کے شروع میں زعیم بہائیت (شوقی آفندی۔حیفا) کو دعوت دی کہ ہمارے امام جماعت احمدیہ کے چیلنج کو قبول کریں اور کسی آسمانی نشان سے اپنے نو ساختہ مذہب کی صداقت ثابت کریں۔اگر اس سے عاجز ہوں تو اپنا صاف اقرار شائع کریں۔اور پھر ہم سے اسلام کی صداقت پر آسمانی نشان دیکھ کر مسلمان ہو جائیں۔اس پر وہ ایک سال تک ٹس سے مس نہ ہوئے ایک سال گذرنے پر اب پھر اس سال 1949ء کے شروع میں ان کو پھر چیلنج دے کر اور حیفا کے گلی کوچوں میں شائع کر کے ان پر اتمام حجت کر دی۔آج اس دوسرے چیلنج پر بھی سات ماہ گزر گئے ہیں زعیم بہائیت خاموش ہیں۔اور اب انشاء اللہ تا ابد خاموش رہیں گے۔اور مسیح محمدی کا یہ فرمودہ ہمیشہ صحیح ثابت ہوگا۔آزمائش کے لئے کوئی نہ آیا ہر چند ہر مخالف کو مقابل پہ بلایا ہم نے الفضل 25 دسمبر 1949 ء صفحہ 8) زعیم بہائیت شوقی آفندی کے بھائی سے دلچسپ گفتگو چوہدری محمد شریف صاحب نے بہائیوں کا تعاقب کیا اور یکے بعد دیگرے ان پر حجت تمام کرتے رہے۔اس سلسلہ میں ان کی شوقی آفندی کے بھائی سے گفتگو قابل ذکر ہے۔آپ اس سلسلہ میں بیان فرماتے ہیں:۔گذشتہ ماہ رمضان میں ہم نے ارادہ کیا کہ بہائیت کے مزعومہ شوقی صاحب آفندی سے ان کی تعداد دریافت کی جائے۔اس لئے ہم تین اشخاص برادرم چوہدری محمد احسان الہی