مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 329
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 309 مولا نا محمد شریف صاحب کی فلسطین میں آمد مولانا محمد سلیم صاحب قریبا دو سال فلسطین میں رہے ان کے بعد مولانا محمد شریف صاحب حیفا تشریف لائے۔آپ 7 ستمبر 1938ء کو قادیان سے روانہ ہوئے اور 24 /ستمبر 1938 ء کو حیفا پہنچے۔آپ بلاد عربیہ میں قریباً 18 سال تک تبلیغ احمدیت میں مصروف رہنے کے بعد 15 دسمبر 1955 ء کور بوہ میں واپس آگئے۔ہم ذیل میں آپ کے دور میں تبلیغ احمدیت کے تاریخی حالات اور ایمان افروز واقعات کے تذکرہ کریں گے۔مضمون کے تسلسل اور قارئین کرام کی دلچسپی کی خاطر اس عرصہ میں دیگر مقامات پر عربوں میں تبلیغ کے تاریخی حالات و واقعات کا بیان مولا نا محمد شریف صاحب کے دور کے بعد کیا جائے گا۔اس دور کے بیشتر تاریخی حالات و واقعات حضرت چوہدری محمد شریف صاحب کی سیرت و سوانح کے بارہ میں ایک غیر مطبوعہ تالیف سے ماخوذ ہیں جسے مکرم محمود منیر صاحب نے تیار کیا ہے۔39_1938ء میں فلسطین کے حالات جب چوہدری محمد شریف صاحب بلا د عربیہ اور فلسطین میں تبلیغ اسلام کے لئے گئے۔تو وہاں پر جو تبلیغی اور دوسری مشکلات تھیں ان کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے تحریر فرمایا۔د فلسطین (جہاں ہمارے مشن کا مرکز ہے) کے حالات سے آپ اچھی طرح واقف ہیں کہ آج کل یہ ملک کن کن مشکلات اور مصائب میں سے گزر رہا ہے۔ہر روز بیسیوں آدمی قتل ہوتے ہیں اور سینکڑوں قید خانوں میں ٹھونسے جاتے ہیں۔اور روزانہ کم و بیش دو تین تختہ