مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 326 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 326

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 308 نام ہے جن کا تدارک درست صورت میں شریعت کو قائم کرنے اور اسکے اسرار و احکام پر عمل کرنے سے ممکن ہے۔اور قرآن کریم ان حکمتوں اور اسرار کی طرف راہنمائی کرنے کیلئے سب سے عظم راہنما ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت بھی ان امور کی وضاحت کرنے والی ہے۔( تفسیر المراغی زیر سورۃ آل عمران آیت 55) حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب اور صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کی آمد اور قاہرہ میں اقامت کے دوران مصری احمدیوں نے انتہائی اخلاص ، محبت اور خوشی کا ایمان افروز مظاہرہ کیا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام کے پوتوں کی بابرکت موجودگی۔فائدہ اٹھانے کے لئے ہر ممکن جد و جہد کی۔ނ صاحبزادگان قریباً تین ماہ تک مصر میں قیام فرما رہے اور جماعت قاہرہ کو سیدنا حضرت مسیح موعود کی ذریت مقدسہ اور سید نا خلیفہ اسیح الثانی کے جلیل القدر فرزندوں کو براہ راست قریب سے دیکھنے کی سعادت میسر آئی جس سے ان کے اندر نہایت اعلیٰ تبدیلی پیدا ہوئی اور سلسلہ سے اخلاص و محبت میں اور بھی ترقی کر گئے۔اگر چہ اہل فلسطین کی بھی دلی خواہش تھی کہ وہ ان بزرگ وجودوں کی زیارت کرسکیں مگر نامساعد حالات کے باعث وہ محروم رہے۔ہندوستان واپسی رپورٹ سالانہ صیغہ جات صد را انجمن احمد یہ یکم مئی 1938ء لغایت 30 اپریل 1939ء صفحہ 76 بحوالہ تاریخ احمدیت جلد 7 صفحہ 495) مصر میں تین ماہ تک مقیم رہنے اور بلاد اسلامیہ کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد حضرت صاحبزادہ حافظ مرزا ناصر احمد صاحب اور مرزا مبارک احمد صاحب 9 نومبر 1938ء کو واپس قادیان تشریف لے آئے۔00000