مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 286
00000 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول ما وردتنا رسائل من البلاد العربية وغيرها كأمريكا يسأل 268 محرروها عن أهل هذه النحلة ومبلغ صلتها بالإسلام“ قادیانی لوگ اپنے مذہب کی طرف دعوت دینے میں مستعدی اور نشاط سے کام کر رہے ہیں۔اور چونکہ وہ اپنے دین کی بنیاد بعض اسلامی تعلیمات پر رکھتے ہیں اس لئے ان کو موقعہ مل گیا کہ اسلام کے مبلغ ہونے کا دعوی کریں۔انہوں نے اپنے مبلغ شام ، فلسطین، مصر، جدہ، عراق اور دوسرے بلاد اسلامیہ کی طرف بھیجے ہیں۔کئی مرتبہ ہمارے پاس بلا دعر بیہ اور امریکہ سے خطوط آتے ہیں جن کے لکھنے والوں نے دریافت کیا ہے کہ اس جماعت اور دین کی حقیقت کیا ہے۔اور ان کا اسلام سے کس قدر تعلق ہے۔( نور الا سلام رجب 1351ھ جلد 2 نمبر 7۔اکتوبر نومبر 1932 ء بحوالہ تاریخ احمدیت جلد 6 ص 6-7