مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 252
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 236 2۔عبرانیوں میں آتا ہے کہ یسوع مسیح نے موت سے رہائی کے لئے دعا مانگی اور خدا نے ان کے تقویٰ کے باعث سنی۔(5:7) پس اگر صلیب پر مر جاتے تو یہ دعا رائیگاں جاتی۔مسیحی مشابہت صرف دنوں اور راتوں کی جہت سے ہے نہ کہ موت اور حیات کے لحاظ سے۔احمدی: تین دن رات تو ہو ہی نہیں سکتے۔کیونکہ جمعہ کی شام کو قبر میں ڈالے گئے اور اتوار کے دن طلوع آفتاب سے پہلے دیکھا گیا تو وہاں نہیں تھے۔مسیحی: یہ درست ہے۔لیکن ہم یہود کے طریق شمار کے مطابق جمعہ کی شام کو ایک کامل دن شمار کرتے ہیں۔احمدی: اگر ہم جمعہ کو ایک دن بھی شمار کر لیں تو جمعہ اور ہفتہ دو دن ہوئے ، تیسرا دن کہاں ہے۔پھر راتیں بھی تین نہیں بنتی۔کیونکہ آپ صرف دورا تیں جمعہ اور ہفتہ کی قبر میں رہے۔اس مرحلہ پر پہنچ کر مشنری صاحب کچھ ملول سے ہو گئے اور کہنے لگے : میں آپ کو مطمئن نہیں کر سکتا۔میں نے (ابوالعطاء صاحب ) گفتگو کا رخ بدل کر کہا: احمدی: حضرت مسیح ابن مریم کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے؟ مسیحی: ہم ان کی الوہیت کے قائل ہیں۔احمدی: میں چاہتا ہوں کہ آپ ان کی الوہیت کی کوئی واضح دلیل بیان فرمائیں۔مسیحی: مردوں میں سے جی اٹھنا ان کی الوہیت پر ایک زبر دست دلیل ہے۔احمدی لیکن ان کا پہلے مردوں میں داخل ہونا ان کی عدم الوہیت پر زیادہ واضح دلیل ہے۔امریکن مشن قاہرہ کے انچارج سے مناظرے مصر میں جہاں علماء نے پادریوں کے اعتراضات سے تنگ آ کر حکومت سے درخواست کی تھی کہ پادریوں کو ملک سے نکال دیا جائے وہاں حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندہری خدا تعالیٰ کے فضل سے جس کامیابی کے ساتھ تن تنہا پادریوں کا مقابلہ کر کے ان کو شکست دے رہے تھے اس کا کسی قدر پتہ حضرت مولانا کے ذیل کے مضمون سے لگ سکتا ہے۔ڈاکٹر فلپس انچارج امریکن مشن سے دوسرا مناظرہ الوہیت مسیح پر ہوا۔جس میں متعدد دلائل سے اس باطل عقیدہ کا رد کیا گیا۔متعدد غیر احمدی بھی حاضر تھے۔دو تعلیم یافتہ غیر احمدیوں نے اخیر پر ہمیں کی