مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 233 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 233

217 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول سوال اور بھی اہم ہو گیا ہے۔“ خطبہ کے آخر میں حضور نے اہلحدیث کو قیام توحید و استیصال شرک کے تعلق میں پورے پورے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اعلان فرمایا کہ: میں کہتا ہوں کہ شرک کو مٹاؤ۔لیکن شرک کو مٹاتے ہوئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نشانات اور شعائر اللہ کونہ گراؤ۔اور ان مقامات کو ملیا میٹ نہ کرو جن کو دیکھ کر ایک شخص کے دل میں تو حید کی لہر پیدا ہوتی ہے۔پس وہ قوم جو اہلحدیث کہلاتی ہے اور جس کا بڑا دعویٰ شرک کی بیخ کنی ہے وہ بالضرور شرک کے مٹانے میں کوشش کرے، ہم اس کوشش میں اس کے ساتھ ہیں۔لیکن ایسا کرتے ہوئے یہ نہ کرے کہ شعائر اللہ پر ہی کلہاڑا رکھ دے، یا ان مقامات کی بنیادوں میں ہی پانی پھیر دے جن سے روایات اسلامی وابستہ ہیں۔“ خطبات محمود جلد 9 صفحہ 352 تا 371 ، تاریخ احمدیت جلد 4 صفحہ 546 تا 548) XXXXXXXXXXXX