مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 171
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 159 حضرت مرزا شریف احمد صاحب رضی اللہ عنہ کا مصر میں قیام حضرت مرزا شریف احمد صاحب رضی اللہ عنہ دورہ یورپ میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔حضور انور اپنے وفد کے ہمراہ لندن سے قادیان کے لئے 25 اکتوبر 1924 کو روانہ ہوئے تو راستے میں حضرت مرزا شریف احمد صاحب رضی اللہ عنہ کو آپ نے عربی زبان میں مہارت حاصل کرنے کیلئے مصر ٹھہرنے کا ارشاد فرمایا۔لہذا آپ مصر میں دوماہ سے زائد عرصہ تک قیام فرمانے کے بعد 19 جنوری 1925 ء کو واپس قادیان تشریف لے آئے۔(ماخوذ از تاریخ احمدیت جلد چہارم ص 550)