مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 160 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 160

152 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول آخر مجبوراً اسی سنتر ال ہوٹل کو ہی اختیار کرنا پڑا جس میں آخر فصل کی کوشش سے ایک الگ کمرہ حضرت اقدس کے واسطے بھی مل گیا۔ایک حصہ قافلہ کا اسی میں اور دوسرا حصہ دار السرور ہوٹل میں ٹھہرا۔جہاں اللہ تعالیٰ نے اپنی مصلحت تامہ اور حکمت کاملہ کے ماتحت سید نا حضرت خلیفۃ المہدی واسیح کو ان دنوں جہاں ٹھہرایا وہ ہوٹل سنترال تھا جس کے بالکل ملحق جانب غربی ایک مسجد کا مینار ہے اور وہ سفید ہے۔6 / اگست 1924 کی صبح کو حضور نے نماز صبح اسی ہوٹل میں اپنے دو خدام کے ساتھ پڑھی۔سلام پھیرا تو منارہ مسجد کی طرف نظر پڑی جو بیضاء تھا۔معا اللہ تعالیٰ نے دل میں ڈالا کہ یہی وہ منارۃ بیضاء ہے جس کے متعلق وارد ہے که مسیح عند المنارة البيضاء نازل ہوگا سو حضرت مسیح موعود کے خلیفہ، حضور کے لختِ جگر اور حسن و احسان میں حضرت مسیح موعود کے نظیر کا اس مقام پر نزول گویا خود حضرت مسیح موعود ہی کا نزول تھا اور یہی اس حدیث کے معنے ہیں جو واقعات کے مطابق ہوئے اور یوں وہ حدیث نبوی پوری ہوئی۔طرفہ یہ کہ اس نماز میں حضرت اقدس کے ساتھ دوہی خادم شریک تھے یعنی مکرمی ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب اور خان صاحب ذوالفقار علی صاحب۔سید نا حضرت اقدس نے ملاقات کے لئے آنے والے بعض لوگوں سے پوچھا کہ جامع اموی میں کون سا منارہ ایسا ہے جو منارہ بیضاء کہلا سکتا ہے؟ تو انہیں اقرار کرنا پڑا کہ وہاں پر کوئی منارہ منارہ بیضاء کہلانے والا موجود نہیں ہے چنانچہ ایک دن کی بحث کے بعد حضرت صاحب نے ایک مولوی صاحب کو بطور حجت ملزمہ کہا بھی کہ لاؤ وہ منارہ بیضاء ہے کہاں؟ خاکسار ( محمد طاہر ندیم ) عرض کرتا ہے کہ سنترال ہوٹل تو وہاں پر موجود نہیں ہے تاہم یہ مسجد آج بھی موجود ہے جس کا نام جامع سنحقدار ہے اور اسکا یہ مذکورہ منارہ اُس وقت پرانے دمشق کے مشرقی جانب واحد سفید منارہ تھا۔اس پیشگوئی کے پورا ہونے کے بارہ میں حضور خود فرماتے ہیں: پھر منارۃ البیضاء کا بھی عجیب معاملہ ہوا۔ایک مولوی عبد القادر صاحب (المغر بی۔ناقل ) حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب کے دوست تھے۔ان سے میں نے پوچھا کہ وہ منارہ کہاں ہے جس پر تمہارے نزدیک حضرت عیسی نے اترنا ہے۔کہنے لگے مسجد امویہ کا ہے۔لیکن ایک اور مولوی صاحب نے کہا کہ عیسائیوں کے محلہ میں ہے۔ایک اور نے کہا : حضرت عیسی کی