مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 147 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 147

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 139 کے مدیروں کے ملنے میں مشغول ہوا، اور دوسرا پاسپورٹوں اور ڈاک کے متعلق کام میں لگ گیا، تیسرا سفر کی بعض ضرورتوں کو مہیا کرنے میں۔۔۔یہ علاقے تبلیغ کے لئے روپیہ چاہتے ہیں مگر اسی طرح جب ان میں تبلیغ کامیاب ہو جائے تو اشاعت اسلام کے لئے ان سے مدد بھی کچھ مل سکتی ہے۔میں لکھ چکا ہوں کہ میں نے بعض دوستوں کو اخبارات کے ایڈیٹروں کے پاس ملنے کے لئے بھیجا تھا۔جن اخبار نویسوں سے ہمارے دوست ملے انہوں نے آئندہ ہر طرح مدد دینے کا وعدہ کیا“۔الا زہر کی خلافت کمیٹی سے ملاقات حضور فرماتے ہیں: ”جامعہ الازہر کے ماتحت جو خلافت کمیٹی بنی ہے اور جس کا منشاء یہ ہے کہ آئندہ سال مارچ میں ایک عظیم الشان جلسہ تمام دنیا کے مسلمانوں کا کر کے اس میں یہ فیصلہ کرے کہ کون شخص خلیفہ ہونا چاہئے ، اس انجمن کے پریذیڈنٹ اور سیکرٹری اور بعض اور دوسرے لوگ ملنے کے لئے آئے اور خلافت کے متعلق تذکرہ کرتے رہے۔مصر کے ایک مشہور صوفی اس کے بعد مصر کے ایک مشہور صوفی سید ابو العزائم صاحب ملنے کے لئے آئے۔یہ صاحب بہت بڑے پیر ہیں۔کہا جاتا ہے کہ ایک لاکھ سے زیادہ ان کے مرید ہیں۔علاوہ ان لوگوں کے دو اور معزز آدمی بھی ملنے کے لئے آئے لیکن افسوس کہ بوجہ باہر ہونے کے مجھے ان سے ملنے کا موقعہ نہ ملا۔ان میں سے ایک تو ترکی رئیس تھے دوسرے صاحب ایک وکیل تھے۔ان کے گھر پر بھی میں نے اپنے بعض ساتھیوں کو بھیجا۔انہوں نے مصریوں کی حالت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کی خواہش کی کہ مصر میں احمدیہ مشن کو مضبوط کیا جائے اور یورپ کو مسلمان بنانے کی بجائے مصر کو یورپ کے پیچھے جانے سے بچانے کی کوشش پر زور دیا جائے۔انہوں نے وعدہ کیا کہ اگر واپسی پر مصر میں قیام کا موقع ملے تو میں اپنے دوستوں کو جمع کر کے آپ کے امام کو دعوت دوں گا اور ہم لوگ مل کر اسلامی روح کی مصر میں اشاعت کی کوشش کریں گے۔اور یہ بھی کہا کہ میں احمدیت کے مسائل سے بہت