مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 135 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 135

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 127 بلاد اسلامیہ کے لئے عربی ٹریکٹ حضرت اقدس سیدنا مسیح موعود علیہ الصلواۃ و السلام کو ایک عربی الہام میں خبر دی گئی تھی کہ رومی سلطنت کسی وقت بیرونی دشمنوں سے مغلوب ہو جائے گی مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے پھر غلبہ پائے گی۔( تذکره طبع دوم صفحه 509) حضرت خلیفہ مسیح الثانی نے اپنی خلافت کے پہلے سال بلا د اسلامیہ میں اس کی اشاعت کرنے کے لئے الدِّيْنُ الحَی (زندہ مذہب کے نام سے عربی زبان میں ایک ٹریکٹ لکھا جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس پیشگوئی کے ظہور پر روشنی ڈالی اور تمام عالم اسلام کو حضور علیہ السلام کے دعوے پر ایمان لانے کی پر زور دعوت دی اور اعلان فرمایا کہ جو اصحاب مامور وقت کی صداقت کے متعلق تحقیق کرنا چاہیں وہ خط و کتابت کے ذریعہ بھی کر سکتے ہیں۔از تاریخ احمدیت جلد 4 صفحہ 153 )