مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 83 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 83

79 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول نصيبين جن دنوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی کتاب ( مسیح ہندوستان میں ) تالیف فرما رہے تھے۔انہی ایام میں معلوم ہوا تھا کہ نصیبین میں حضرت مسیح ناصرتی کے بعض آثار موجود ہیں جن سے ان کے اس سفر کا پتہ ملتا ہے اور تصدیق ہوتی ہے کہ وہ کشمیر میں آکر رہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرین مصلحت سمجھا تھا کہ ایک وفد بھیجا جائے جو ان آثار و حالات کی خود تحقیق کرے اور پھر اسی راستہ سے جو حضرت مسیح نے کشمیر آنے کے لئے تجویز کیا تھا واپس ہوتے ہوئے قادیان پہنچ جائے۔تین رکنی اس وفد کے بارہ میں حضور نے فرمایا کہ: ان کے لئے ایک عربی تصنیف بھی میں کرنی چاہتا ہوں جو بطور تبلیغ کے ہو۔اور جہاں جہاں وہ جائیں اسکو تقسیم کرتے رہیں۔اس طرح پر اس سفر سے یہ بھی فائدہ ہوگا کہ ہمارے سلسلہ کی اشاعت بھی ہوتی جائے گی۔اس وفد کو الوداع کرنے کے لئے جلسہ 12 تا 14 نومبر 1899 میں منعقد ہوا جسے جلسہ الوداع کہا گیا۔لیکن بعض پیش آمدہ امور ضروریہ کی وجہ سے یہ وفد نصیبین کے لئے روانہ نہ ہو سکا۔تفصیل کے لئے دیکھیں ملفوظات جلد 1 صفحہ 331 تا 336 ) 0000