مردانِ خدا — Page 81
مردان خدا ΔΙ حضرت مولوی عبد اللہ بوتالوی صاحب گاؤں کو خیر باد بوتالہ جو کہ آپ کا گاؤں تھا اس میں مخالفت تیز ہو جانے کی وجہ سے آپ کو اپنے گاؤں کو چھوڑنا پڑا۔چنانچہ آپ نے بھیرہ جا کر پٹواری کا امتحان پاس کیا اور وہیں ملازمت اختیار کر لی۔( رفقاء احمد : جلد : ۷: ص: ۱۸۳) اس طرح آپ نے اللہ کی راہ میں اپنے وطن، اپنی جائیداد، اپنے دوست ، اپنے عزیز ، اپنے غمخوار سب چھوڑ دیئے مگر اپنے خدا کا دامن ایسا پختہ طور پر پکڑ لیا کہ آخر دم تک نہایت وفاداری کے ساتھ اس سے چمٹے رہے۔