مردانِ خدا

by Other Authors

Page 62 of 97

مردانِ خدا — Page 62

مردان خدا ۶۲ حضرت شیخ عبدالرحیم شر ما صاحب حضرت شیخ عبدالرحیم شر ما صاحب نام: سابق نام کشن لعل تھا۔بیعت کے بعد آپ کا نام عبدالرحیم تجویز ہوا۔ولادت: ۱۸۸۷ یا ۱۸۸۸ء بمقام بنور ریاست پٹیالہ ولدیت : پنڈت رلیا رام صاحب قوم: برهمن بیعت: آپ ہندو تھے خاندان کا آبائی پیشہ پر دھتی تھا۔۱۹۰۴ء میں داخل سلسلہ ہوئے۔اولاد: آپ کی پہلی بیوی جو ہندو تھی سے آپ کے دو بیٹے تھے جو بعد میں فوت ہو گئے اور دوسری بیوی سے پانچ بیٹے اور چار بیٹیاں تھیں وفات: ۲۵ اکتوبر ۱۹۶۴ء اللہ کی راہ میں ہر چیز کی قربانی حضرت شیخ عبدالرحیم شر ما صاحب نے اگر چہ بیعت تو ۱۹۰۴ء میں کر لی تھی مگر بعض مصالح کی بناء پر آپ نے اسے اپنے لوگوں پر ظاہر نہ کیا تھا۔مگر آپ دل ہی دل میں ایسی صورت حال سے بہت تنگ تھے۔چھپ چھپ کر نمازیں پڑھنا اور عبادات بجالانا اب ان کے لئے مشکل ہوتا جار ہا تھا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا وصال ہو گیا اور شیخ صاحب نے علی الاعلان ابھی اپنی بیعت کو ظاہر نہ کیا تھا۔حضرت خلیفہ امسیح الاول کی خدمت میں آپ نے یہ ساری صورت حال لکھی اور عرض کیا کہ اگر چہ مشکلات اور موانع بہت ہیں مگر اب میں بیعت کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔آپ میری رہنمائی فرمائیں اس کا ذکر کرتے ہوئے حضرت شیخ صاحب تحریر فرماتے ہیں۔