مردانِ خدا

by Other Authors

Page 34 of 97

مردانِ خدا — Page 34

مردان خدا ۳۴ حضرت بھائی جی عبدالرحمن صاحب قادیانی حضرت بھائی جی عبدالرحمن صاحب قادیانی نام: آپ کا پہلا نام ہریش چندر موہیاں تھا۔سلسلہ میں داخل ہونے کے بعد آپ کا نام عبدالرحمن رکھا گیا۔ولدیت: مهته گوراند ته پل صاحب پیدائش: یکم جنوری ۱۸۷۹ء بمقام کنجرور دتا تحصیل شکرگڑھ ضلع گورداسپور قوم آپ موہیال قوم کی موہن شاخ سے ہیں۔قبول احمدبیت: ۱۸۹۵ء وفات: ۱۵ اور ۶ جنوری ۱۹۶۰ء کی درمیانی شب اولاد: آپ کو اللہ تعالیٰ نے چار بیٹے اور ایک بیٹی عطا فرمائی۔اللہ کی راہ میں قربانیوں کا سفر آپ کے زمانہ میں پرائمری سکول میں ایک کتاب ”رسوم ہند نصاب میں شامل تھی۔اس کو پڑھ کو آپ پر دین حق کی صداقت کافی حد تک آشکارا ہوگئی۔اور آپ کو بت پرستی سے نفرت ہوگئی۔عاشق ہے کہ جس کو حسب تقدیر وہ محبت کی کماں سے آ لگا تیر اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل کے ساتھ آپ کی دستگیری فرمائی اور آپ نے دو بچے خواب دیکھے جس سے آپ کی مزید تسلی ہو گئی اور آپ کا تعلق مسلمان ہم جماعتوں کے ساتھ بڑھ گیا نماز با جماعت اور جمعہ اور عیدین کی نمازوں کا نظارہ آپ کے دل میں گھر کر گیا اور خدا کے سامنے عجز وانکسار کے یہ اسلوب آپ کو بہت اچھے لگے۔اذان سے آپ کو گو یا نشہ آنے لگتا تھا۔اسی عرصہ میں ۱۸۹۴ء میں سورج چاند گرہن کا نشان پورا ہوا تو ایک روز آپ کے ایک استاد ہیڈ ماسٹر مولوی جمال الدین صاحب نے کہا کہ مہدی آخرالزمان کی اب تلاش کرنی