مردانِ خدا

by Other Authors

Page iv of 97

مردانِ خدا — Page iv

مردان خدا پیش لفظ بسم الله الرحمن الرحيم پیش لفظ روز اول سے حق و باطل کے درمیان معرکہ آرائی جاری ہے۔جب بھی اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو اپنی تو حید کا درس دے کر اس دنیا میں بھجواتا ہے تو دنیا میں اُن کی مخالفت کا طوفان کھڑا ہو جاتا ہے۔اس سے ایک طرف تو اہل ایمان کے ایمان کو ان ابتلاؤں کے ذریعہ آزمایا جاتا ہے تو دوسری طرف ان کے مخالفین کے اخلاق کی کمزوری، روحانی دلوالیہ پن ظلم و جبر اور ان کے روشنی سے دور ہونے اور تاریکیوں میں بھٹکنے کا اظہار ہوتا ہے۔جب بھی اللہ تعالیٰ کے مامورین دنیا میں آئے تو ان کے ماننے والوں کو ہر قسم کی قربانیاں دینا پڑیں ان کی عزتوں سے کھیلا گیا، ان کے اموال کو برباد کیا گیا ، ان کے خون کی ہولی کھیلی گئی غرض کوئی ایسا پہلو نہیں ہوتا جس کی قربانی من حیث الجماعت نہ لی گئی ہو۔ان میں سے بعض ایسے بزرگ بھی ہوتے ہیں کہ وہ اکیلے ہی محض اللہ کی رضا کی خاطر ہر قسم کی قربانیاں دے جاتے ہیں اور اہل دنیا کو یہ پیغام دے جاتے ہیں کہ یہ دنیا فانی ہے، عارضی ہے۔اصل دنیا اس کے بعد کی ہے اور اس کی حفاظت ضروری ہے کیونکہ وہ دائمی ہے۔جاودانی زندگی ہے موت کے اندر نہاں گلشن دلبر کی رہ ہے وادی غربت کے خار زیر نظر کتاب میں چند ایسے ہی خوش نصیبوں کا ذکر ہے جنہوں نے اس زمانے کے مامور من اللہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کو قبول کیا اور اس اخلاص اور بصیرت کے ساتھ قبول کیا کہ پھر اس راستہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو عبور کر گئے۔اس راہ میں انہوں نے اپنے گھروں کو خیر باد کہا، اپنے اموال سے دست بردار ہوئے ، اپنی عزتوں کی پرواہ نہ کی حتی کہ اپنی