مردانِ خدا

by Other Authors

Page iii of 97

مردانِ خدا — Page iii

مردان خدا دیباچہ دیباچه تاریخ مذاہب اس بات کی گواہ ہے کہ جب بھی اللہ تعالیٰ کے مامورین دنیا کی ہدایت کیلئے آئے اندھیروں کے پجاری ہمیشہ اُن کے خلاف ہو گئے۔شیطان اپنے لاؤلشکر سمیت اُن پر حملہ آور ہوا۔اُن کے ایمان کو آزمایا جاتا رہا اور اس طرح جہاں ایک طرف چشمِ فلک نے ظلم و ستم کے دردناک نظارے دیکھے وہاں اہل ایمان ہر قسم کے مظالم کوخدا کی خاطر برداشت کر کے حتی کہ اپنے خون اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اطاعت و وفا کی لازوال داستانیں رقم کرتے رہے اور اپنے رب کی رضا پر راضی رہے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کے مطابق یہی تاریخ اُمت محمدیہ کے اس آخری دور میں دہرائی جانے والی تھی۔زیر نظر کتاب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے رفقا کی قربانیوں اور صبر و استقامت کے واقعات کو پیش کیا گیا ہے۔فجزاہ اللہ تعالیٰ احسن الجزاء