مردانِ خدا

by Other Authors

Page 28 of 97

مردانِ خدا — Page 28

مردان خدا ۲۸ حضرت مولانا شیر علی صاحب صوبہ سنگھ اس طرح بیان کرتے ہیں۔حضرت خلیفہ امسیح الاوّل کے زمانہ کا ذکر ہے جب حضرت مولوی شیر علی صاحب ریویو آف ریلیجنز کی ادارت کے فرائض انجام دیتے تھے ایک مرتبہ دو انگریز افسر قادیان آئے۔جب وہ نواب صاحب کی کوٹھی کے شمالی جانب سے گزرے تو قریب ہی حضرت مولوی شیر علی صاحب اپنی بھینس چرا رہے تھے آپ کا گریبان کھلا ہوا تھا اور نہایت سادہ لباس میں ملبوس تھے۔ان انگریز افسروں میں سے ایک نے حضرت مولوی صاحب سے پوچھا کہ ہمیں ریویو آف ریلیجنز کے ایڈیٹر سے ملنا ہے وہ کس جگہ ملیں گے تو حضرت مولوی صاحب نے فرمایا چلئے میں آپ کو ان کے مکان پر لے چلتا ہوں اور اپنے ہمراہ لا کر اپنی بیٹھک میں بٹھا کر فرمایا آپ تشریف رکھیں میں انہیں بلا لاتا ہوں۔حضرت مولوی صاحب کا مقصد یہ تھا کہ چائے وغیرہ تیار کریں باتوں باتوں میں تعارف بھی ہو جائے گالیکن انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کے گھر پر ہی لے چلیں۔راستہ میں مل لیں گے۔اس پر حضرت مولوی صاحب نے فرمایا " ریویو ایڈیٹر تو میں ہی ہوں وہ دونوں افسر یہ سن کر بے حد حیران ہوئے اور بے ساختہ ان کے منہ سے نکلا کہ ہم تو سمجھتے تھے کہ اس رسالہ کا ایڈیٹر کوئی انگریز ہو گا۔ملک نذیر احمد ریاض: سیرت حضرت مولانا شیر علی صاحب: ص: ۱۸۹ ۱۹۰ء)