مردانِ خدا

by Other Authors

Page 11 of 97

مردانِ خدا — Page 11

مردان خدا حضرت مولوی عبدالرحمن صاحب (۲) حضرت مولوی عبد الرحمن صاحب نام: حضرت مولوی عبد الرحمن صاحب قادیان آمد: آپ حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب کے لائق شاگرد تھے اور ان تین خوش قسمت لوگوں میں سے تھے جنہیں حضرت صاحبزادہ صاحب نے ۱۸۹۴ ء یا ۱۸۹۵ ء سے گاہے بگا ہے حضور علیہ السلام کی خدمت میں قادیان بھجوا نا شروع کر دیا تھا۔شہادت: ۱۹۰۱ء حضرت سید عبداللطیف صاحب شہید نے ہندوستان اور افغانستان کی سرحدات کی تعیین کے کام سے واپس افغانستان جا کر اپنے ایک خاص اور لائق شاگرد حضرت مولوی عبدالرحمن صاحب کو قادیان بھیجا اور پھر متعدد مرتبہ بھجواتے رہے۔دسمبر ۱۹۰۰ء میں آخری مرتبہ جب حضرت مولوی عبدالرحمن صاحب قادیان سے واپس کا بل گئے تو علماء کے شکایت لگانے پر آپ کو گرفتار کر لیا گیا اور پھر علماء کے فتوی کے مطابق آپ کو قید میں ڈال دیا گیا اور اس قید کے دوران ہی آپ کے گلے میں کپڑا ڈال کر آپ کے سانس کو بند کر کے آپ کو شہید کر دیا گیا۔سید ۱۹۰ء کا واقعہ ہے۔یہ افغانستان میں کسی احمدی کی محض اللہ کے نام پر پہلی قربانی تھی۔اللہ تعالیٰ ہزاروں ہزار رحمتیں اس وجود پر فرمائے جس نے قید و بند کی صعوبتوں کو تو برداشت کر لیا مگر اپنے ایمان کو سلامت رکھا۔آپ نے موت کو تو گلے لگا لیا مگر دین سے انحراف نہ کیا۔آپ اچھی طرح جانتے تھے کہ اس دنیا کی زندگی تو عارضی ہے دائی زندگی اس کے بعد کی ہے۔اس لئے آپ نے اس عارضی حیات کو الوداع کہہ کر ہمیشہ کی زندگی کو اختیار کر لیا۔( تذکرۃ الشہادتین، شهداء الحق مرتبہ حضرت قاضی محمد یوسف صاحب فاروقی فصل پنجم) جو مر گئے انہی کے نصیبوں میں ہے حیات اس رہ میں زندگی نہیں ملتی بجز ممات