مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 42 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 42

افضلیت کا استفاضہ ماننا پڑے گا۔ہمارا تو یہ اعتقاد ہے کہ زمین و زمان کون و مکان تو آپ سے مشرف ہے۔آپ کو ان سے شرف نہیں“ ( مناظره عجیبه صفحه ۹۸) پس جب تک خاتمیت زمانی کے ساتھ اُس کے ملزوم خاتمیت مرتبی کی تاثیر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد امتی نبی کے پیدا ہونے میں مؤثر قرار نہ دی جائے نہ آپ خاتمیت مرتبی کے لحاظ سے دائمی خاتم النبیین رہتے ہیں نہ آپ کا دائمی طور پر بالذات افضل الانبیاء ہونا قائم رہتا ہے۔مولوی خالد محمود صاحب کا اعتراض مولانا محمد قاسم علیہ الرحمۃ خاتمیت زمانی کو خاتمیت مرتبی کا لازم قرار دیتے ہیں اور مولوی خالد محمود صاحب مولانا موصوف کی عبارت "بالفرض اگر بعد زمانہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم بھی کوئی نبی پیدا ہو تو پھر بھی خاتمیت محمدی میں کچھ فرق نہیں آئے گا سے پہلی عبارت پیش کرنے کے بعد معترض ہیں کہ اس کے بعد وہ عبارت ہے جو مرزائی حضرات پیش کرتے ہیں اور اسے ختم نبوت زمانی کا بیان ظاہر کر کے عوام کو مغالطہ دیتے ہیں۔حالانکہ ختم نبوت زمانی اپنی جگہ مستقل حقیقت ہے جس پر ایمان لائے بغیر فقط ختم نبوت مرتبی پر ایمان لا نا ہرگز کافی نہیں۔“ ( عقيدة الامه )