مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 9 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 9

مقام خاتم النی یعنی ہم نے ابنِ مریم اور اس کی ماں کو نشان بنایا۔اور ان دونوں کو ایک بلند زمین پر پناہ دی جو آرام دہ اور چشموں والی ہے۔علامہ رشید رضا سابق مفتی دیار مصریہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس تحقیق کو مان لیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے کشمیر میں ہجرت کی اور سری نگر میں وفات وو پائی۔چنانچہ وہ اِس بارہ میں اپنے رسالہ ” المنار مطبوعہ مصر میں حضرت بانی سلسلہ احمد یہ علیہ السلام کے حضرت عیسی علیہ السلام کی کشمیر کی طرف ہجرت سے متعلق دلائل درج کرنے کے بعد مضمون کے آخر میں لکھتے ہیں:۔فَفَرَارُهُ إِلَى الْهِنْدِ وَمَوْتُهُ فِي ذلِكَ الْبَلَدِ لَيْسَ بِبَعِيْدٍ عَقْلاً وَلَا نَقْلاً (المنار جلد ۵ صفحه ۹۰۱) یعنی حضرت عیسی علیہ السلام کا ہندوستان کی طرف فرار کر جانا اور شہر ( سرینگر ) میں وفات پا جانا عقل و نقل سے بعید نہیں۔پھر آپ تحریر فرماتے ہیں:۔هِيَ عَقِيْدَةُ أَكْثَرِ النَّصَارَىٰ وَقَدْ حَاوَلُوْا فِيْ كُلَّ زَمَانٍ مُنْذُ ظُهُورِ الْإِسْلَامِ بَنَّهَا فِي الْمُسْلِمِيْنَ۔(الفتاوى) کہ حیات مسیح کا عقیدہ اکثر عیسائیوں کا عقیدہ ہے۔اور انہوں نے ظہورِ اسلام سے لے کر ہر زمانہ میں اسے مسلمانوں میں پھلانے کی کوشش کی ہے۔