مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 252
(۲۵۲) مقام خاتم انا شہداء یا صالحین کے زمرہ میں داخل ہو نا مراد ہے۔خالد محمود صاحب کا الزام اول مولوی خالد محمود صاحب نے مجھے الزام دیتے ہوئے لکھا ہے:۔قاضی محمد نذیر صاحب نے اپنے رسالہ علمی تبصرہ (شائع کردہ نظارت اصلاح و ارشاد صدر انجمن احمد یہ ربوہ) کے صفحہ ۹ پر فاضل اندلسی اور علامہ راغب کی عبارات کو گڈمڈ کر کے پیش کیا ہے۔پہلی تین سطر میں فاضل اندلسی کی ہیں جو علامہ راغب کی ترکیب کے خلاف ہیں۔اس کے بعد علامہ راغب کی تفسیر ہے۔قاضی محمد نزیر صاحب ہر دو عبارات میں فرق نہیں کر سکے اور نہ انہیں یہ پتہ چلا ہے کہ یہ دونوں تعبیر میں ایک دوسرے کے خلاف ہیں۔“ الجواب ( عقیدۃ الامۃ صفحہ ۱ حاشیہ) میں نے تفسیر بحرالمحیط سے جو قول علمی تبصرہ میں نقل کیا ہے اس کے ترجمہ سے ظاہر ہے کہ میں نے مفتر بحرالمحیط فاضل اندلسی اور امام راغب کے قول کو ہرگز گڈ مڈ نہیں کیا۔چنانچہ فاضل اندلی کی تفسیر پیش کرنے کے بعد میں نے علمی تبصرہ میں لکھا ہے:۔راغب نے کہا ہے یعنی ان چار گروہوں کے ساتھ درجہ اور ثواب میں وو شامل کر دے گا۔“