مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 250
(ro۔) مقام خاتم النی است اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں نبوت کا دروازہ کھلا ہے۔ورنہ وہ کونسے نبی ہوں گے جو امام راغب کی اس تفسیر کے مطابق انبیاء کی صف میں شامل ہوں گے۔مولوی خالد محمود صاحب نے میرے اس مضمون کو پڑھا ہے۔جیسا کہ ان کی کتاب عقیدۃ الامۃ کے صفحہ ۱۱۰ کے حاشیہ سے ظاہر ہے۔اس کے باوجود وہ یہ لکھتے ہیں کہ قادیانی مبلغ کہتے ہیں کہ نیک لوگوں کا اس منعم علیہ گروہ کے ساتھ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ یہ بھی وہی کچھ ہو جائیں (بیٹے کے باپ کے ساتھ رہنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ بھی باپ ہو گیا۔۔۔ياللعجب ) یعنی نبیوں کی معیت اور حضوری میں جگہ ملنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ بھی نبی ہو جائیں۔پس خُدا اور اس کے رسول کی اطاعت کرنے والے بھی نبی ہو جائیں گے۔قادیانی لوگ یہاں مَعَ کو تو مِنْ کے معنوں میں لیتے ہیں لیکن مِنَ النَّبيِّين والصدیقین کو وہ بھی منعم علیہ گروہ کا ہی بیان سمجھتے ہیں۔اُن کے نزدیک بھی یہ انعام یافتہ لوگوں کی ہی تفسیر ہے۔“ (عقیدۃ الامۃ صفحہ ۱۰۷) مولوی خالد محمود صاحب کی بیٹے کے باپ کے ساتھ رہنے کی مثال اس جگہ منطبق نہیں ہو سکتی۔کیونکہ بیٹے کا باپ کے ساتھ رہنا معیت زمانی یا مکانی کو چاہتا ہے۔مگر اللہ تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنے والوں کو اس دُنیا میں زمانی اور مکانی طور پر پہلے گزرے ہوئے انبیاء، صدیقین، شہداء اور صالحین کی اس طرح کی معیت