مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 243 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 243

دیا ہے۔۲۴۳ مقام خاتم انا مولوی خالد محمود صاحب نے عقیدۃ الامۃ میں نبوت کے انقطاع کے متعلق جو عبارتیں پیش کی ہیں وہ سب او پر کی عبارت کی روشنی میں پڑھی جانی چاہئیں۔مولوی خالد محمود صاحب لکھتے ہیں:۔یہ بات تو مسلمہ ہے کہ وحی ہر نبی پر آتی ہے اور اسے اللہ کی طرف سے حکم ملتا ہے۔خواہ یہ حکم ہو کہ شریعت سابقہ کی تعلیم دے اور خواہ اُسے احکام جدیدہ دیئے جائیں۔اس حکم وحی کو ہی شریعت کہا جاتا ہے صاحب شریعتِ سابقہ کو جب ایسا حکم وحی موصول ہو تو پھر پہلی شریعت اس کی شریعت ہو جاتی ہے۔اور وہ خود قوت حاکمہ اور معیار بن جاتا ہے“ ( عقيدة الامة ) اس سے ظاہر ہے کہ خالد محمود صاحب کے نزدیک ہر نبی شریعت لاتا ہے اور کوئی نبی غیر تشریعی ہوا ہی نہیں۔ایک ضروری سوال اس پر ایک ضروری سوال پیدا ہوتا ہے۔خالد محمود صاحب بتا ئیں۔جب اُن کے خیال میں حضرت عیسی علیہ السّلام جو تشریعی نبی تھے نازل ہوں گے تو اس وقت وہ مستقل نبی ہوں گے اور تورات وانجیل کی دعوت دیں گے یا قرآن مجید کی۔یہ تو ظاہر ہے مولوی خالد محمود صاحب یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ تورات وانجیل کی دعوت دیں گے۔بلکہ وہ علمائے امت کی طرح یہی کہیں گے کہ وہ قرآن مجید کی ہی دعوت دیں گے۔اب اگر وہ یہ کام اپنی وحی