مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 232 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 232

۲۳۲ مقام خاتم النی نتبيين کہ وہ حدیث جس میں یہ آیا ہے کہ میری موت کے بعد کوئی وحی نہ ہوگی یہ ایک قول باطل ہے اس کی کوئی اصلیت نہیں۔حضرت شیخ احمد سرہندی مجددالف ثانی" کا عقیدہ حضرت شیخ احمد سرہندی مجد دالف ثانی علیہ الرحمہ نے تحریر فرمایا ہے:۔حصول کمالات نبوت مرتا بعاں را بطریق تبعیت و وراثت بعد از بعثت خاتم الرسل علیہ وعلی جميع الانبياء الصلوات والتحیات منافی خاتمیت او نیست - فَلَا تَكُنْ مِنَ الْمُمْتَرِين مکتوبات مجد دالف ثانی جلد اول صفحه ۴۳۲ مکتوب نمبر (۳۵) ترجمہ :۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متبعین کے لئے کمالات نبوت حاصل کرنا خاتم الرسل کے بعد آپ پر اور تمام انبیاء پر صلوات و تحیات آپ کی خاتمیت کے منافی نہیں۔پس اے مخاطب تو شک کرنے والوں میں سے نہ ہو۔مولوی خالد محمود صاحب اس کے متعلق لکھتے ہیں:۔یہ مقام نبوت کے محض اجزاء اور عکوس و اظلال ہیں۔اور ان کمالات سے اصل نبوت کا حصول لازم نہیں آتا۔کمالات نبوت تو باقی ہیں لیکن مقام نبوت خواہ تشریعی ہو یا غیر تشریعی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر ہر اعتبار سے ختم ہو چکا۔انبیاء کو یہ کمالات بے توسط ملتے ہیں۔یہاں شائبہ ظلیت نہیں اور غیر انبیاء کو یہ