مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 206 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 206

بغیر کسی نئی شریعت کے نازل ہوں گے اور وہ بلاشک نبی ہیں۔شیخ اکبر کے نزدیک عیسی علیہ السلام کا بروزی نزول مقام خاتم است یا در ہے کہ شیخ اکبر علیہ الرحمہ حضرت عیسی کے اصالتا نازل ہونے کے قائل نہیں بلکہ وہ اُن کے بروزی نزول کے ہی قائل ہیں۔چنانچہ وہ تحریر فرماتے ہیں:۔وَجَبَ نُزُوْلُهُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ بِتَعَلُّقِهِ بِبَدَن اخَرَ ، ( تفسیر شیخ اکبر بر حاشیه تفسیر عرائس البیان جلد اول صفحه ۲۶۲) ترجمہ: حضرت عیسی کا نزول آخری زمانہ میں کسی دوسرے بدن کے تعلق سے واجب ہے۔شیخ اکبر کے نزدیک ہوت عامہ کا امکان ! شیخ اکبر علیہ الرحمہ تشریعی نبوت کو جو ایک مخصوص قسم کی نبوت ہے منقطع قرار دیتے ہیں اور نبوت مطلقہ کو جاری قرار دیتے ہیں۔اس نبوت مطلقہ کو وہ نبوت عامہ بھی قرار دیتے ہیں اور اس نبوت کے پانے والوں کو انبیاء الاولیاء کا نام دیتے ہیں۔اور اس کے جاری ہونے کے ثبوت میں قرآن مجید کی آیت إِنَّ الَّذِيْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ أَلَّا تَخَافُوْاوَلَا تَحْزَنُوا وَ اَبْشِرُوْا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُمْ تُوْعَدُوْنَ کی تفسیر میں لکھتے ہیں:۔( حم سجده ع ۴ آیت ۳۱)