مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 188 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 188

(IAA) مقام خاتم النی ترجمہ: حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم کا فرزند صاحبزادہ ابراہیم وفات پا گیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھی اور فرمایا کہ جنت میں اس کے لئے ایک دُودھ پلانے والی مقرر ہے اور فرمایا کہ اگر وہ زندہ رہتا تو ضرور صدیق نبی ہوتا۔یہ روایت ابن ماجہ میں ہے جو صحاح ستہ میں سے ہے اور یہ تین مختلف طریقوں (سندوں) سے مروی ہے۔بدیں وجہ شہاب علی البیضا وی میں اس حدیث کے متعلق لکھا ہے :۔" أَمَّا صِحْةُ الْحَدِيثِ فَلَا شُبْهَةٌ فِيْهِ لِأَنَّهُ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَةً وَغَيْرَةً یعنی اس حدیث کی صحت کے بارہ میں کوئی شبہ نہیں کیونکہ اسے ابن ماجہ وغیرہ نے روایت کیا ہے۔حضرت امام علی القاری علیہ الرحمۃ نے جو فقہ حنفیہ کے جلیل القدر امام ہیں۔اس حدیث کے خلاف علامہ عبد البر اور امام کو ویٹی کے اس خیال کو کہ یہ حدیث ضعیف ہے یہ کہہ کر رڈ کر دیا ہے کہ لَهُ طُرُق ثَلَاثُ يُقَوَّى بَعْضُهَا بِبَعْضٍ “ ( موضوعات کبیر صفحه ۵۸) کہ یہ حدیث تین سندوں سے ثابت ہے جو آپس میں ایک دوسری کو قوت دیتی ہیں۔پھر چوتھی حدیث لَوْ كَانَ مُوسَى حَيًّا لَمَا وَسِعَهُ إِلَّا إِتِّبَاعِيْ (اگر موسی زنده