مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 167
مقام خاتم النی تفریق نہیں۔پس لازم آیا کہ چھٹی فضیلت بھی ایسی نوع کی ہو۔یعنی آپ پر اُن سب انبیاء کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔“ شبہ کا ازالہ عقیدۃ الامت صفحه ۴۳ ۴۴ ) اس شبہ کے جواب میں عرض ہے کہ بیشک پہلی پانچ صفات میں جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم علی الاطلاق تمام انبیاء سے افضل ہیں خواہ تشریعی ہوں یا غیر تشریعی۔اسی طرح خاتم النبیین کے مفہوم خاتمیت مرتبی کے لحاظ سے بھی تمام انبیاء سے علی الاطلاق افضل ہیں خواہ وہ پہلے ہوں یا پیچھے آنے والے۔خاتمیت زمانی کا تو بقول مولوی محمد قاسم صاحب افضلیت سے کوئی علاقہ ہی نہیں۔اور خاتمیت مرتبی ہی خاتم النبیین کے حقیقی اور اصلی معنی ہیں جن کو خاتمیت زمانی اس صورت میں لازم ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخری شارع نبی ہیں۔البتہ اس حدیث سے ظاہر ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام دوبارہ نہیں آسکتے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو علی الاطلاق تمام قوموں کے لئے نبی اور رسول قرار دیا گیا ہے۔جیسا کہ پانچویں وصف سے ظاہر ہے۔اور حضرت عیسی علیہ السلام تو بقول مولوی خالد محمود صاحب مستقل اور تشریعی نبی تھے جن پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس لئے بھی فضیلت دی گئی کہ وہ ایک خاص قوم کی طرف رسول تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ساری دُنیا کے لئے رسول ہیں۔اگر حضرت عیسی اپنی نبوت مستقلہ کے ساتھ دوبارہ آئیں تو اس سے ختم نبوت کی مُہر بھی ٹوٹتی ہے جو اُن کی نبوت مستقلہ پر لگی ہوئی ہے اور مستقل