مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 142
۱۴۲ مقام نبوت مل سکتا ہے۔خاتم النبیین کے دو تقاضے تو خود مولوی محمد قاسم صاحب نانوتوی علیہ الرحمۃ کو بھی مسلّم ہیں۔اول خاتمیت مرتبی جس کا مفہوم یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر نبوت کے فیض سے نبی پیدا ہوسکتا ہے۔دوم خاتمیت زمانی جس کا مفہوم یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی شارع اور مستقل نبی نہیں آ سکتا۔پس ہم احمدی اس عقیدہ کے قائل نہیں جو خالد محمود صاحب نے ہماری طرف منسوب کیا ہے کہ نبوت کی منظوری آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دیتے ہیں۔ہمارا عقیدہ صرف یہ ہے کہ خاتم النبیین کی پیر وی اور افاضہ رُوحانیہ سے امتی کو مقام نبوت مل سکتا ہے۔خالد محمود صاحب کی بدگمانی مولوی خالد محمود صاحب حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی دو عبارتیں پیش کرتے ہیں:۔(الف) ” میری دعوت کی مشکلات میں سے ایک رسالت ، ایک وحی اور ایک مسیح موعود کا دعوی تھا۔“ (ب) ” قوم پر اس قدر اُمید بھی نہ تھی کہ وہ اس امر کو تسلیم کرسکیں کہ بعد زمانہ نبوت وحی غیر تشریعی کا سلسلہ منقطع نہیں ہوا۔اور قیامت تک باقی ہے۔“ (نصرت الحق صفحه ۵۳) یہ عبارات پیش کرنے کے بعد خالد محمود صاحب لکھتے ہیں:۔