مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 115
۱۱۵) مقام خاتم النية نتين خود پیش کی ہے۔پس حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام کے عقیدہ دربارہ نبوت میں صرف یہی ایک تبدیلی ہوئی ہے کہ پہلے آپ معروف اصطلاح ثبوت کے مطابق نبی کے لئے اتنی نہ ہونا ضروری سمجھتے تھے۔لیکن بعد میں جب آپ پر انکشاف ہوگیا کہ نبی کیلئے امتی نہ ہونا ضروری شرط نہیں بلکہ ایک امتی بھی نبی ہو سکتا ہے تو اس وقت آپ نے اپنے متعلق نبی اور رسول کی یہ تاویل کرنا ترک فرما دی کہ آپ ایک مُحدث ہیں جو کامل اتنی ہوتا ہے اور مجزوی طور پر نبی بھی۔عجیب بات ہے کہ مولوی خالد محمود صاحب نے اس عبارت کو ختم نبوت میں دوسرا انحراف قرار دیا ہے۔حالانکہ یہ عبارت اسی اشتہار کی ہے جس میں آپ نے نبی بمعنی محدث کہلانے سے انکار کیا ہے۔جس کا ذکر عقیدۃ الامتہ کے صفحہ ۲۲ سے ۲۴ تک کی عبارتوں میں ہے جو ہم قبل ازیں عقیدۃ الامتہ سے تمام و کمال نقل کر چکے ہیں۔پس یہ کیسی دیانتداری ہے که مولوی خالد محمود صاحب اس عبارت کو ایک دوسری مزعوم تبدیلی کے ذکر میں پیش کر رہے ہیں۔حالانکہ حضرت بانئی سلسلہ احمدیہ کے عقیدہ نبوت میں صرف ایک ہی تبدیلی ہوئی ہے نہ کہ بقول مولوی صاحب موصوف پانچ تبدیلیاں جنہیں وہ پانچ کروٹیں قرار دیتے ہیں۔آپ کے عقیدہ نبوت میں دوسری تبدیلی قرار دینے کے لئے مولوی خالد محمود صاحب نے اُوپر کی عبارت کے علاوہ حضرت بانئی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام کی ذیل کی عبارتیں پیش کی ہیں:۔ا۔سچا خدا وہی ہے جس نے قادیان میں اپنا رسول بھیجا۔“ ( دافع البلاء صفحہ ۱۰) ۲۔خدا تعالی بہر حال جب تک طاعون دُنیا میں رہے گوستر برس تک رہے۔قادیان کو اس کی خوفناک تباہی سے محفوظ رکھے گا کیونکہ یہ اس کے