مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 113 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 113

(II) مقام خاتم انا مولوی خالد محمو د صاحب کا بیجا تعجب مولوی خالد محمود صاحب اپنے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے لکھتے ہیں:۔تعجب اور بہت زیادہ تعجب ہے کہ تبدیلی عقیدہ کے اس صریح اقرار کے بعد مرزا صاحب کو یہ کہنے کی کس طرح جرات ہوئی۔رسول اور نبی ہوں مگر بغیر شریعت کے۔۔۔اس طرح کا نبی کہلانے سے میں نے کبھی انکار نہیں کیا۔میر یہ قول که من نیستم رسول دنیا وردہ ام کتاب اس کے معنی صرف اس قدر ہیں کہ میں صاحب شریعت نہیں ہوں۔“ تبلیغ رسالت جلده اصفحه (۱۸) افسوس ہے کہ مولوی خالد محمود صاحب نے اس مقام کی پوری عبارت کو نقل نہیں کیا ورنہ اُن کے تعجب کے بیجا ہونے کی حقیقت خود بخود واضح ہو جاتی۔یہ عبارت رسالہ ”ایک غلطی کا ازالہ کی ہے۔یہ پوری عبارت یوں ہے:۔" جس جس جگہ میں نے نبوت یا رسالت سے انکار کیا ہے صرف ان معنوں سے کیا ہے کہ میں مستقل طور پر کوئی شریعت لانے والا نہیں ہوں اور نہ میں مستقل طور پر نبی ہوں مگر ان معنوں سے کہ میں نے اپنے رسُولِ مقتداء سے باطنی فیوض حاصل کر کے اور اپنے لئے اس کا نام پا کر اس کے واسطہ سے خدا کی طرف سے علم غیب پایا ہے رسول اور نبی ہوں مگر بغیر کسی جدید شریعت کے۔اس طور کا نبی کہلانے سے میں نے کبھی انکار نہیں کیا۔بلکہ انہی معنوں سے خدا نے مجھے نبی اور رسول کر کے پکارا ہے۔سواب