مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 104
۱۰۴ مقام خاتم النی نتبيين جب یہ الہام ہوا کہ مسیح محمدی مسیح موسوی سے افضل ہے تو آپ نے اس کی تاویل مجوئی فضیلت نہیں کی بلکہ یہ تحریر فرمایا کہ ” خدا نے اِس اُمت میں مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے مسیح سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہے۔“ (کشتی نوح۔دافع البلاء۔ریویو جلد اوّل) پس حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السّلام کے عقید ہ نبوت میں یہی ایک تبدیلی اپنی نبوت کے مرتبہ اور شان کے متعلق ہوئی ہے۔اور مولوی خالد محمود صاحب کا آپ کے عقیدہ نبوت میں پانچ تبدیلیاں قرار دینا سراسر باطل ہے۔خالد محمود صاحب کے حضرت مسیح موعود کی عبارتوں کے متعلق مغالطات کا جواب خالد محمود صاحب نے اپنی کتاب عقیدۃ الامۃ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعض عبارات پیش کر کے یہ مغالطہ دینے کی کوشش کی ہے کہ آپ نے اپنی نبوت کے متعلق پانچ تبدیلیاں کی ہیں۔چنانچہ وہ عقیدۃ الامۃ صفحہ۲۰،۱۹ پر ازالہ اوہام کی دو عبارتیں پیش کرتے ہیں۔پہلی عبارت یہ ہے کہ قرآن کریم بعد خاتم النبیین کے کسی رسُول کا آنا جائز قرار نہیں دیتا خواہ وہ رسُول نیا ہو یا پرانا۔کیونکہ رسول کو علم دین بتوسط جبریل ملتا ہے اور باب نزول به پیرایه وحی رسالت مسدود ہے۔“ (ازالہ اوہام صفحہ ۳۸۱)