مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 80 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 80

(A+) مقام خاتم انا ہیں۔اوّل یہ کہ اُن کو اعتقاد رکھنا پڑتا ہے کہ جیسا کہ اس کے بعد وہ عبارت ہے جو مولوی خالد محمود صاحب نے ذیل کے الفاظ میں پیش کی ہے:۔ایک بندہ خدا کا عیسی نام جس کو عبرانی میں یسوع کہتے ہیں، تمیں برس تک موسیٰ رسول اللہ کی شریعت کی پیروی کر کے خدا کا مقرب بنا اور مرتبہ نبوت پایا۔اس کے بعد کی عبارت ہے:۔اس کے مقابل پر اگر کوئی شخص بجائے تمہیں برس کے پچاس برس بھی آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرے تب بھی وہ مرتبہ نہیں پاسکتا۔گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کوئی کمال نہیں بخش سکتی۔“ اس پوری عبارت سے ظاہر ہے کہ حضرت مرزا صاحب اس جگہ حضرت عیسی علیہ السّلام کے مرتبہ نبوت پانے کے متعلق اپنا کوئی عقیدہ بیان نہیں فرما رہے ہیں بلکہ بعض غیر احمدی علماء کا عقیدہ بیان کر رہے ہیں جس پر اول یہ کہ اُن کو یہ اعتقاد رکھنا پڑتا ہے“ کے الفاظ شاہد ہیں۔مگر مولوی خالد محمود صاحب اس بات کو حضرت مرزا صاحب کا عقیدہ قرار دینا چاہتے ہیں۔حضرت اقدس اسی مضمون کو آگے ان الفاظ میں بیان فرماتے ہیں:۔مسلمانوں میں سے سخت نادان اور بدقسمت وہ لوگ ہیں جو اس کے کمال حسن و احسان کے انکاری ہیں۔ایک طرف تو اس کی مخلوق کو اس کی