مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 90 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 90

مالی قربانی 90 واضح ہو کہ خدا تعالیٰ کا ارادہ ہے کہ ایسے کامل الایمان ایک ہی جگہ دفن ہوں تا آئندہ کی نسلیں ایک ہی جگہ ان کو دیکھ کر اپنا ایمان تازہ کریں اور تا ان کے کارنامے یعنی جو خدا کیلئے انہوں نے دینی کام کئے ہمیشہ کیلئے قوم پر ظاہر ہوں۔بالآخر ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اس کام میں ہر ایک مخلص کو مدد دے اور ایمانی جوش ان میں پیدا کرے اور ان کا خاتمہ بالخیر کرے۔آمین۔" (رسالہ الوصیت۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۳۲۱) حضور علیہ السلام مزید فرماتے ہیں:۔" مناسب ہے کہ ہر ایک صاحب ہماری جماعت میں سے جن کو یہ تحریر ملے وہ اپنے دوستوں میں اس کو مشتہر کریں اور جہاں تک ممکن ہو اس کی اشاعت کریں اور اپنی آئندہ نسل کیلئے اس کو محفوظ رکھیں۔(رسالہ الوصیت۔روحانی خزائن جلد ۲۰۔صفحہ ۳۲۱) یہ انتظام حسب وحی الہی ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔" کوئی نادان اس قبرستان اور اس انتظام کو بدعت میں داخل نہ سمجھے کیونکہ یہ انتظام حسب وحی الہی ہے اور انسان کا اس میں دخل نہیں۔اور کوئی یہ خیال نہ کرے کہ صرف اس قبرستان میں داخل ہونے سے کوئی بہشتی کیوں کر ہوسکتا ہے کیونکہ یہ مطلب نہیں ہے کہ یہ زمین کسی کو بہشتی کر دے گی بلکہ خدا کے کلام کا یہ مطلب ہے کہ صرف بہشتی ہی اس میں دفن کیا جائے گا۔" ( رسالہ الوصیت۔روحانی خزائن جلد ۲۰۔صفحہ ۳۲۱۔حاشیہ ) جو لوگ اس الہی انتظام پر اطلاع پا کر بلا توقف اس فکر میں پڑتے ہیں کہ دسواں حصہ کل جائیداد کا خدا کی راہ میں دیں بلکہ اس سے بھی زیادہ اپنا جوش دکھلاتے ہیں وہ اپنی ایمانداری پر مہر لگا دیتے ہیں۔" (رسالہ الوصیت۔روحانی خزائن جلد ۲۰ - صفحہ ۳۲۷) ایک تعارف