مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 51 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 51

مالی قربانی 51 ایک تعارف نے اتنا وعدہ کیا ہوا ہے وقف جدید کے چندے کا یا تحریک جدید کے چندے کا۔اور پورا کرنا ہے ، وقت گزر رہا ہے، دعا کریں جلدی وعدہ ہو جائے تو جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے ، یہ ہمدردی ہمیں نو مبائعین سے بھی ہونی چاہیئے اور ان کو بھی چندوں کی عادت ڈالنی چاہیئے۔" مقامی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے جولوکل فنڈ قائم کیا جائے ، اسے نیشنل بجٹ میں شامل نہ کیا جائے۔یہ لوکل امانت ہے جو مقامی طور پر خرچ کی جاتی ہے، اسے لوکل امانات میں ہی درج کیا جائے۔۱۰۔انصار، خدام اور لجنہ کے چندہ جات بھی لوکل امانات ہیں، انہیں بھی نیشنل بجٹ میں شامل نہ کیا جائے بلکہ لوکل امانات میں درج کیا جائے اور وہیں پر ان کی آمد و خرچ کو ظاہر کیا جائے جس کا ماہانہ مالی گوشوارہ میں الگ سے فارم بنایا گیا ہے۔بجٹ کی منظوری ا۔یہ بجٹ جماعت کے ممبران کی طرف سے چندوں کی متوقع ادائیگی پر مشتمل ہوگا۔۲۔تمام برانچوں کی طرف سے آمدہ متوقع انفرادی تشخیص بجٹ اکٹھا ہو کر نیشنل بجٹ آمد تجویز ہوگا۔۳۔جماعتیں ہر سال ۳۰ ستمبر تک اپنا انفرادی تشخیص بجٹ تیار کریں گی۔۴۔گذشتہ چار سال کے اصل اخراجات اور آئندہ ضروریات کو مہِ نظر رکھتے ہوئے متوقع آمد کی روشنی میں اخراجات کا مجوزہ بجٹ تیار کیا جائے گا۔۵۔سیکرٹری مال بجٹ تیار کر کے فنانس کمیٹی میں پیش کرے گا جو پانچ افراد پرمشتمل ہوگی۔1۔امیر (چیئرمین) 2 سیکرٹری مال (سیکرٹری کمیٹی ) 3۔جنرل سیکرٹری (ممبر) باقی دو ممبران کی منظوری مجلس عاملہ کی سفارش کے بعد مکرم وکیل اعلیٰ تحریک جدید دیں گے۔(اگر فنانس کمیٹی کی منظوری حاصل نہ کی گئی ہو تو فوری اس کی منظوری حاصل کی جائے۔یہ فنانس کمیٹی تین سال کیلئے ہوگی۔)