مالی قربانی ایک تعارف — Page 176
مالی قربانی 176 اور وصیت نامہ پر حتی الوسع بطور گواہ ورثا یا شرکائے وصیت کنندہ کے دستخط ہوں۔اور ساتھ ہی شہر یا گاؤں کے دو معزز گواہ ہوں۔" سوال:۔اعلان وصیت کی کیا شرح ہے؟ ایک تعارف جواب:۔وصیت کی تشہیر کے اخراجات کیلئے کوئی رقم معین نہیں ہے۔ملکی حالات کے مطابق اس میں تبدیلی آتی رہتی ہے۔امیر صدر جماعت مرکز کو اس بارہ میں سفارش پیش کر کے منظوری لیتے ہیں۔سوال:۔چندہ شرط اول کی کیا شرح ہے؟ جواب:۔چندہ شرط اول کے بارہ میں راہنما اصول یہی ہے کہ خواہشمند موصی اپنی حیثیت کے مطابق ادا کرے تاکہ قبرستان کی ترتیب و تزئین کے اخراجات کو پورا کیا جا سکے۔نیز بوقت ادا ئیگی اپنی آمد ، اثاثے اور مقبرہ موصیان کی ضروریات کو پیش نظر رکھنا ضروری ہے۔سوال :۔ترکہ کی تعریف کیا ہے اور اس میں کون کون سی اشیاء شامل ہیں۔جواب:۔موصی کی وفات پر اس کی کل جائیداد منقولہ و غیر منقولہ اس کا ترکہ شمار ہوگی۔اس جائیداد میں موصی کا مکان، زمین، زیورات، نقد رقم ، بانڈز ، شیئر ز وغیرہ سب شامل ہیں۔غرضیکہ وہ سب اشیاء جو ورثاء میں قابل تقسیم شمار ہوتی ہیں وہ موصی کا ترکہ ہے۔تاہم حصہ جائیداد کی ادائیگی کیلئے ان میں سے گھریلو استعمال کی ضروری اشیاء مستثنی ہیں۔سوال:۔جماعتی نظام کے تحت کی گئی وصیت اور مقامی طورپر کی گئی کسی دوسری وصیت کی صورت میں کیا شکل بنے گی؟ جواب:۔ہر ایک موصی جماعتی نظام کے تحت کی گئی وصیت کی تعمیل کا مکمل طور پر پابند ہوگا اور اس پر حسب تحریر عمل ہوگا۔وصیت کنندہ سے اسی لئے جماعتی نظام کے تحت یہ تحریر لی جاتی ہے کہ یہ اس کی آخری وصیت ہوگی۔یعنی وہ بعد میں کوئی ایسی وصیت نہیں کر سکتا جو کسی صورت میں اس وصیت پر اثر اندازا ہو سکے۔لہذا مقامی طور پر کی گئی کوئی وصیت جماعتی نظام کے تحت کی گئی وصیت سے متصادم نہ ہو سکے گی۔بلکہ صدرانجمن کے حق میں کیا گیا حصہ مقامی وصیت میں ایک قرض کے طور پر ظاہر ہونا چاہئے۔