مالی قربانی ایک تعارف — Page 145
مالی قربانی 145 ایک تعارف وہ تحریک جدید کے مطالبات کی روشنی میں احباب جماعت کا جائزہ لے گا کہ احباب جماعت اپنی ( قاعدہ نمبر 351) روز مرہ زندگی میں اس پر عمل کر رہے ہیں۔ان مطالبات میں سے ایک مطالبہ جماعت سے اس بات کا متقاضی ہے کہ وہ اسلام کے پیغام کی عالمگیر اشاعت کی عظیم الشان جد و جہد کیلئے کثیر مالی امداد کریں۔اس معاونت کو چندہ تحریک جدید کہتے ہیں۔( قاعدہ نمبر 352) اس چندہ کا مالی سال یکم نومبر سے شروع ہو کر اگلے سال ۳۱۔اکتوبر کو ختم ہوتا ہے۔اس کے مطابق سیکر ٹری تحریک جدید پہلے ۳ ماہ کے اندر اندر تمام احباب جماعت سے چندہ تحریک جدید کے وعدہ جات حاصل کرے گا۔بعد ازاں وہ اس بات کا جائزہ لے گا کہ ممبران اپنے وعدہ جات ۳۱۔اکتوبر تک ادا کر دیں۔قاعدہ نمبر (353) نوٹ۔اس چندہ کی کوئی شرح مقرر نہیں۔افراد جماعت دوران سال ایک مخصوص رقم کی ادائیگی کا وعدہ کرتے ہیں۔یہ وعدہ جات افراد جماعت کی مالی حیثیت کے مطابق ہونے چاہیئیں۔والدین اپنے بچوں کی طرف سے ایک مناسب رقم چندہ کے طور پر ادا کر سکتے ہیں۔تا کہ وہ بچپن ہی سے اس سکیم میں شامل ہو جائیں۔وہ وکیل المال ثانی کو بذریعہ امیر درج ذیل معلومات بھجوائے گا :- ر سال کے آغاز میں احباب جماعت کے وعدہ جات کا خلاصہ ہر ماہ کی مکمل وصولی کی رپورٹ معدہ کل وعدہ جات ( قاعدہ نمبر 354) وہ دفتر اول کے فوت شدہ مجاہدین کی اولاد کو تلقین کرے گا کہ وہ اپنے ان بزرگوں کی قربانیوں کو جو عظیم ہستیوں نے کی تھیں ہمیشہ زندہ رکھنے کی خاطر ان کی طرف سے چندہ ادا کرتے رہیں۔نوٹ: تحریک جدید سکیم کا اجراء ۱۹۳۴ء میں ہوا۔نسل در نسل احباب جماعت کو ان قربانیوں میں شامل کرنے کی خاطر حضرت خلیفہ المسیح نے وقتاً فوقتاً مختلف دفاتر کا اجراء کیا جو درج ذیل ہیں :۔(۱) دفتر اول (یا حصہ اول) = وہ اولین مجاہدین جو 1934 تا 1944 کے دوران ابتدا ان قربانیوں میں شامل ہوئے۔