مالی قربانی ایک تعارف — Page 136
مالی قربانی 136 ایک تعارف ان کے ساتھ سال کا حوالہ یا سابقہ بقایا کا لفظ ضرور لکھا جائے۔__ کسی ادائیگی یا چندہ کی رقم چیک کے ذریعہ بھجوانے کی صورت میں اس امر کو مد نظر رکھیں کہ بنگ اکاؤنٹ میں اس قدر رقم ضرور موجود ہو۔اعتراض کی ساتھ چیک کی واپسی کی صورت میں جماعتی ساکھ مجروح ہوتی ہے۔چیک بعد کی تاریخوں کا نہ ہو۔اس صورت میں چیک قابل قبول نہ ہوں گے۔ہر چندہ دہندہ کا کھاتہ تیار کیا جائے جس میں اس کے بجٹ کے اندراج کے علاوہ اس کی وصولیوں کے اندراجات کئے جائیں۔سیکرٹری مال کو محاسب اور امین کے کام سپر د کر نے کے رواج کو ختم کیا جانا چاہیے۔اگر کارکنان کی کمی ہو تو سیکرٹری مال کے علاوہ کسی دوسرے عہد یدار کو محاسب اور امین کی ذمہ داری سونپی جانی چاہیئے۔کسی کو ترسیل کیلئے نقد رقم نہ دی جائے۔ترسیل چندہ کیلئے رقم کی حفاظت کرنے اور نیشنل جماعت کے اکاؤنٹ میں جمع کروانے کی تمام تر ذمہ داری سیکرٹری مال کی ہوگی۔چندہ جات کی ترسیل کیلئے مرکز کی طرف سے وقتافوقتاً جاری کردہ ہدایات کی پابندی ضروری ہے۔۱۲۔چندہ جات کی ترسیل میں تاخیر کی صورت میں رقم ذاتی مصرف کے طور پر شمار ہوگی اور مرکز ایسی رپورٹ پر حسب قواعد کا روائی کرے گا۔۱۳۔مقامی چندہ جات ( لوکل فنڈ ) بھی جماعتی رقم ہے، اسے کسی کو ذاتی استعمال میں لانے کی ہرگز اجازت نہ ہوگی۔اس رقم کو بھی کسی بنک میں محفوظ رکھا جائے۔۱۴۔چندہ جات کے سلسلہ میں تمام ریکارڈ ( بشمول سٹاک رجسٹرا رجسٹر جائیداد ) آڈیٹر کو پیش کر کے آڈٹ کروانا سیکرٹری مال کے فرائض میں شامل ہوگا۔تمام چندہ جات مرکزی سطح پر جاری کی جانے والی رسید بکس پر اکٹھے کئے جائیں اور نیشنل ہیڈ کوارٹر کو بھجوا دئیے جائیں۔حصہ مرکز کی ادائیگی کے بعد نیشنل ہیڈ کوارٹر حسب قواعد ان رقوم کو جماعتی ضروریات پر خرچ کرے گا۔